03 July 2010 - 17:04
News ID: 1520
فونت
امام جمعه اردبیل:
رسا نیوز ایجنسی ـ صوبہ اردبیل ایران میں ولی فقیہ کے نمائیندے نے کہا : امریکہ کے سربراہ جو انسانی حقوق کا دعوا کرتے ہیں حالانکہ وہ لوگ ہی گوانتانامو اور ابوغریب جیل کے بنانے والے ہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد حسن عاملي

رسا نیوز ایجنسی کے اردبیل رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین سید حسن عاملی صوبہ اردبیل ایران میں ولی فقیہ کے نمائیندے نے نماز جمعہ کے خطبہ میں اظہار کیا : امریکی سربراہ اور مغربی ممالکی حکومت اس وقت انسانی حقوق کا نعرہ لگا رہے ہیں جو کہ گوانتانامو اور ابوغریب جیسے جیلوں کو قائیم کرنے والے ہیں ۔

اردبیل کے امام جمعہ نے وضاحت کی : اس وقت اقوام متحدہ امریکہ ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا تھمت لگا رہا ہے حالانکہ خود اپنے مختلف متحدہ اقوام کے درمیان نسلی تعصب میں مرتکب ہے ۔

انہوں نے مغرب ممالک میں اقلیتوں کے مذھبی حقوق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت مغرب ممالک میں حقیقت کو بیان کرنا ایک جرم میں تبدیل ہو چکا ہے کیونکہ مغرب کے سربراہوں نے غنڈہ گردی کے ذریعہ ان استادوں کو یونورسیٹی سے نکال دیا ہے جو حقائق بیان کرتے ہیں ۔

حجت الاسلام و المسلمین عاملی نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے امریکہ میں آزادی بیان کا دفاعی نعرہ اور اس پر اعتقاد ایک جھوٹ ہے بیان کرتے ہوئے اظہار کیا : مغرب تمام مذاھب کے احترام کی بات کرتا ہے اور سلمان رشدی اور اس کے جیسے لوگوں کو اپنے گھر میں بٹھا کر اسلام کی توھین آمیز کتاب لکھوا کر اسے منتشر کرتا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬