04 July 2010 - 17:05
News ID: 1525
فونت
مسجد الحرام کے خطیب جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ مسجد الحرام کے خطیب جمعہ نے تجارت اور خرید و فروش میں اسلامی احکام کی پابندی نہ ہونے پر متنبہ کرایا اور ان چیزوں کو معاشرے کے ٹوٹنے کا عامل جانا ہے ۔
اسلامی احکام کی پابندی نہ ہونے کی بنا پر معاشرے ٹوٹ جاتے ہیں

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق شیخ صالح بن حمید مسجد الحرام کے خطیب جمعہ نے عدل و احسان کو زندگی میں استحکام کا عامل بتایا اور کہا : عدل و احسان سبب بنتی ہے معاشرے میں اصلاح اور فساد و کرپشن سے مقابلہ کرنے کا اور وہ زندگی کو استحکام بخشتی ہے اگر معاشرے میں عدل و احسان نہ ہو تو ھم لوگ معاشرے کو بکھرنے و ٹوٹنے اور فساد میں غرق ہونے کا مشاھدہ کرینگے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اسلامی شریعت نے بشریت کے لئے سالم اور با عزت زندگی کی ضمانت دی ہے اور وہ اھم مقام جہاں شریعت نے مفصل اور کامل مسائل بیان کئے ہیں وہ تجارت اور خرید و فروش ہے ۔

شیخ صالح بن حمید نے وضاحت کی : عوام تجارت اور اپنے امور و حصول روزی میں اسلامی تعلیمات کی پابندی نہی کریگی تو معاشرے کی اصلاح اور شناخت خطرہ میں پڑ جائیگی اور معاشرہ فساد و فحشا اور ظلم میں غوطہ ور ہوجائیگا اور بہت آسانی سے ٹوٹ اور بکھر جائیگا ۔

مسجد الحرام کے خطیب جمعہ نے اسلامی تعلیمات کو انسان کے لئے غیر نقصان و غیر ضرر جانا اور اظہار کیا : دین مبین اسلام ھمیشہ ایک دوسرے کے حقوق کی حفاظت کی تاکید کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ معاشرے میں ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کے لئے حالات سازگار کریں تا کہ معاشرہ سالم اور پاک رہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬