06 July 2010 - 18:50
News ID: 1538
فونت
حامد سعید کاظمی :
رسا نیوزایجنسی - مذہبی امور میں وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے خودکش حملے کو تمام مکاتب فکر کے معتبر علماء دین کی نگاہ میں ناجائز بتایا ۔
پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مذہبی امور میں وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے میڈیا سے گفتگو میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور منتخب نمائندوں کو اکٹھا کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا : کسی بھی مکاتب فکر کا معتبر عالم دین خودکش حملے کوجائز نہی کہتا ہاں البتہ کچھ حضرات خودکش حملوں کو ناجائز قرار دینے میں " اگر مگر" سے کام لیتے ہیں ۔

حامد سعید کاظمی نے مزید کہا : خودکش حملہ کرنے کیلئے عام طور پر کم سن بچوں کو تیار کیا جاتا ہے جنہیں اللہ اور رسول (ص) کے فرمان کا صحیح علم نہیں ہوتا اورانہیں یہ کہ کرامادہ کیا جاتا ہے کہ خودکش حملہ جنت میں جانے کا شارٹ کٹ راستہ ہے حالانکہ حقیقت اس کے برخلاف اورجنت میں جانے کا کوئی شارٹ کٹ راستہ نہیں ۔

انہوں نے کہا : چند ماہ قبل کوشش کی گئی تھی کہ تمام اسٹیک ہولڈرزاور تمام مکاتب فکر کے منتخب نمائندوں اور علماء کو اکٹھا کیا جائے مگر وہ شرکاء جو ہمارے پاس انے والے تھے زہریلا حلوہ کھانے سے اسپتال پہنچ گئے تاہم ائندہ بھی میری خواہش ہے کہ تمام علماء اور مکاتب فکر کو اکٹھا کیا جائے۔

واضح رہے کہ میڈیا پر" کالعدم تنظیموں پر پابندی حقیقت یا ایک مذاق " کے موضوع پر ہونیوالی اس گفتگو میں اھلسنت کے مولانا محمد احمد لدھیانوی ، شیعہ اسکالر عبدالجلیل نقوی ، سنی تحریک کراچی کے سربراہ ثروت اعجاز قادری اور دیگران شریک تھے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬