08 July 2010 - 14:56
News ID: 1549
فونت
رسا نیوزایجنسی - حج کمیٹی اف انڈیا کی کل ھند سالانہ حج کانفرنس اج دھلی میں منعقد ہوگی ۔
حج کانفرنس

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حج کمیٹی اف انڈیا کے چیف ایگزیٹو افسر ڈاکٹر شاکر حسین نے حج کمیٹی کی کل ھند سالانہ حج کانفرنس کے اج دھلی میں منعقد ہو نے سے باخبر کیا ۔

انہوں نے کہا : اس کانفرنس افتتاح وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کریں گےاور اس کانفرنس میں سیاسی ، مذھبی علمی اورثقافتی ممبران پارلیمنٹ صوبائی اور مرکزکے زیر اھتمام ریاستوں کی حج کیمٹیوں کے چئیرمین حضرات وایکزیٹیو افسران وزارت خارجہ ، وزارت شہری ہوبازی ، وزارت مالیات ، وزارت داخلہ کے اعلی افسران حج سے متعلق حکومتی ایجنسیوں کے ذمہ داران ، سعودی سفیر ، ملک کے ممتاز علماء کرام اور دانشوران جیسے افراد شرکت کریں گے ۔

انہوں بتایا : اس کانفرنس میں تمام شرکاء کے ساتھ حج کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا اور ھندوستانی عازمین کو پیش انے والی پریشانیوں اور دشواریوں کو ممکنہ حد تک ختم کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیاجائے گا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬