13 July 2010 - 17:00
News ID: 1568
فونت
رسا نیوزایجنسی - سید حسن نصر الله نے حماس کے رھبر ، خالد مشعل سے ملاقات میں علاقے خصوصا لبنان اور فلسطین کےموجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ نظر اور گفتگو کی ۔
خالد مشعل

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حزب الله لبنان کے سربراہ ، سید حسن نصر الله نے گذشہ شام کو حماس کے رھبر ، خالد مشعل اور ان کے ساتھ اسامه حمدان و علی برکه سے ملاقات کی اور علاقے خصوصا لبنان اور فلسطین کےموجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ نظر اور گفتگو کی ۔

اس ملاقات میں خالد مشعل نے لبنان کے معروف شیعہ مرجع تقلید ، علامه سید محمدحسین فضل الله کے انتقال کی سید حسن نصرالله کو تعزیت پیش کی ۔

اور دوسری جانب خالد مشعل نے لبنان کے المنار چائنل سے گفتگو میں علامه سید محمدحسین فضل الله کے انتقال کو امت اسلامیہ خصوصا ملت عرب کے لئے عظیم سانحہ بتاتے ہوئے کہا : اپ امت اسلامیہ خصوصا ملت عرب کا عظیم ستوں تھے کہ جنھوں نے مسلمانوں کے سرمیان اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینے میں بھرپور کوشش کی تھی اور اپ کے انتقال سے فلسطین کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگا ہے ۔

حماس کی اس بلند مرتبہ شخصیت نے کہا : اپ جس قدر لبنانی تھے اسی مقدار میں فلسطینی بھی تھے اور خداوند متعال کی عنایتوں کے زیرسایہ ھم ان کی مقاصد کو کامیاب اوراپ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی پوری پوری کوشش کریں گے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬