رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، آیین انقلاب اسلامی کی پہلی جلد ، دو حصہ پر مشتمل، افکار۔ اورانقلاب اسلامی کے قیام کی علت ، کی بیان گر ہے.
اس کتاب کےپہلے حصہ میں حضرت امام خمینی(رہ) کے افکارکی اساس ، توحید، معاد، نبوت، دین مبین اسلام و امامت و تشیع کے سلسلے میں بیان کی گئی ہے.
فصل امامت وتشیع میں تحت عنوان «جامعیت اسلام» مذکورہے : اسلام کے حقوق ، جامع اور کامل حقوق ہیں ، پچھلے زمانہ سے مختلف موضوعات پرجتنی بھی کتابیں لکھی گئیں ہیں ، احکام «قضا» و «معاملات» و «حدود» و «قصاص» سے لےکرروابط عامہ اور خاصہ تک ، احکام و نظام اسلام کا ایک شمه ہیں
اس کتاب کےدوسرے حصے میں انقلاب اسلامی کے وجود میں انے کے عوامل و علل کو مورد گفتگو قرار دیا گیا ہے ، اس حصہ میں انقلاب اسلامی سےپہلے، ایران کے حالات پر نگاہ ڈالی گئی ہے اورانقلاب کی کامیابی میں مشیت الهی، اسلام پر توجہ ، لوگوں کی ساده زیستی ، قوم کے مختلف طبقات کا اتحاد اوراعتماد بر نفس کو بیان کیا گیا ہے
اس کتاب کے اخر میں تفصیلی فھرست اور منابع و ماخذ کی فھرست کا تذکرہ ہے
آیین انقلاب اسلامی کی پہلی جلد ، اسلامی جمھوریہ کے بنیانگذارحضرت امام خمینی(رہ) کےمنتخب تفکر اور نظریات کی حامل، 254 صفحه پر مشتمل، 3000 تعداد میں موسسه تنظیم و نشر آثار امام خمینی(ره) کی جانب منتشر کی گئی ہے