18 July 2010 - 15:16
News ID: 1588
فونت
مجلس وحدت مسلمین :
رسا نیوزایجنسی - مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے مسافر بسوں پر طالبان دھشت گردوں کےحملے میں حکومت پاکستان کو ذمہ دار ٹھرایا ۔
مجلس وحدت المسلمين

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، سیکرٹری جنرل محمد مہدی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری فاضل رضوی نے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پارا چنار سے پشاور آنے والی بسوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا : ایک بار پھر دہشت گردوں کے ہاتھوں 18 بے گناہ شہید اور متعدد بے گناہ زخمی ہو گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور اس بھیانک جرم کی واضح طور پر کرم انتظامیہ ذمہ دار ہے۔

ان رہنماؤں نے کہا : کرم ایجنسی میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھرپور فوجی آپریشن کیا جائے اور علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی شیعہ جماعت "مجلس وحدت مسلمین" نے ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کے لئے یکم اگست کو اسلام آباد میں قومی کنونشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬