18 July 2010 - 15:18
News ID: 1589
فونت
علامہ عباس کمیلی :
رسا نیوزایجنسی - علامہ عباس کمیلی نے اور دیگر علماء نے حکومت سے کرم ایجنسی میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ۔
علامہ عباس کميلي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ ، علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور آئی ایس او پاکستان سمیت دیگر شیعہ تنظیموں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کرم ایجنسی کی نا اہل کرم انتظامیہ کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ حکومت کرم ایجنسی میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے اور طالبان دہشت گردوں سے پاراچنار کی پانچ لاکھ شیعہ عوام کو نجات دلائے وگرنہ بصورت دیگر ملت جعفریہ پاراچنار کی طرف لانگ مارچ کرے گی اور اس محاصرے کوتوڑ دیا جائے گا۔

دوسری جانب پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایم این اے ساجد حسین طوری نے اس واقعے کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے مؤثراقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ طالبان سلفی دہشت گردوں نے گذشتہ تین برسوں سے پارا چنار اور ملحقہ علاقوں کا مکمل طورپرمحاصرہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے پاراچنار کے پانچ لاکھ سے زیادہ شیعہ عوام طالبان دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں اور ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں ۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ حکومت محاصرے کو ختم کرانے میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں لے رہی ہے جسکی بنا پر پاراچنار کے شہریوں کو افغانستان کے راستے سے پشاور آنا پڑتا ہے ۔

یادرہے کہ کچھ دن قبل افغانستان کے راستے پشاور جانے والے ایک قافلے پر بھی وہابی دہشت گردوں نے حملہ کرکے 14 افراد کو شہید کردیا تھا۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬