18 July 2010 - 16:13
News ID: 1591
فونت
آیت الله خاتمی:
رسا نیوزایجنسی – مجمع مدرسین حوزه علمیہ قم کے رکن نے زاھدان کے دھشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی کے تجربے نے ثابت کردکھایا ہے کہ دھشت گردی ملت کے عزم اور انقلاب اسلامی کے راستوں میں خلل ایجاد نہی کرسکتی بلکہ ملک کی ترقی اور قوت کا سبب ہے ۔
آيت‌الله خاتمي

آیت الله سید احمد خاتمی ، مجمع مدرسین حوزه علمیہ قم کے رکن نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں زاھدان کے دھشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شھید گھرانوں کو تسلیت پیش کی اور کہا : ھم زاھدا ن کے بمب دھماکے کوانقلاب اسلامی کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنایتوں کا حصہ جانتے ہیں ۔

انہوں نے اس حملے کے اسباب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس جنایت کے انجام دینے والے چاھے وہ جو بھی فرد یا گروپ ہوں امریکا اور غاصب اسرائیل کی جنایتوں میں تخفیف کا سبب نہی بن سکتا ۔

آیت الله خاتمی نے کہا : اس میں کوئی شک اور تردید نہی کہ نظام مقتدر اسلامی ایران اس حملے کے انجام دینے والوں کو بہت جلد گرفتار کرکے انہیں سزاء اعمال تک پہونچا کررہے گا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬