19 July 2010 - 16:09
News ID: 1596
فونت
حسن ظفر نقوی:
سا نیوزایجنسی – حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف حکومت سے سخت موقف اپنانےکا مطلبہ کیا ۔
حسن ظفر نقوي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں علامہ حسن ظفر نقوی مولانا منور نقوی، محمد مہدی، علی اوسط اور دیگر نے اتوار کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پارا چنار سے طالبان دہشت گردوں کا محاصرہ ختم کرکے پارا چنار سے پشاور تک کی سڑک کو عوام کیلئے کھولا جائے ۔

انہوں نے داتا دربار سانحہ میں ملوث طالبان اور ان کے سرپرستوں کے خلاف ایکشن لیا جائے نام نہاد کریک ڈاؤن کی بجائے عملی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے ۔

انہوں نے صدرجمھوریہ پاکستان آصف زرداری اوروزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے مراکز چاھے وہ کسی جگہ ہوں فوری ان کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے۔

انہوں نے کہا : ہم قادیانیوں سمیت ہندوؤں اور اقلیتوں کے قتل کے بھی خلاف ہیں اقلیتوں کا تحفظ ہم پر فرض ہے وہ بھی انسان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا : یہاں کسی پہ یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ کراچی کی طرح کوئٹہ میں بھی کئی برسوں سے ملک دشمن عناصر امریکا، اسرائیل کے اشارہ پر ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں اور آئے روز ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کو شھید کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا : مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اس صورتحال کے پیش نظر قوم میں وحدت اور وطن کی حفاظت کا جذبہ اجاگر کرنے کیلئے یکم اگست 2010ء کو اسلام آباد میں پاکستان بھر سے محب وطن افراد کا اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے ”وحدت ملت کنونشن“ کا نام دیا گیا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬