آیت الله سبحانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی(ره) نے فرمایا کہ ایک عالم دین کے لئے تبلیغ سے زیادہ اھم کام کوئی نہی کہا : محروم علاقوں میں مبلغ بھیجنا اورمساجد کا بنانا واجب ہے ۔
رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی مشھد مقدس رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں حضرت آیتالله جعفر سبحانی نے کل ادارہ اوقاف وامور خیریہ کے ذمہ داروں اور اھل کاروں سے ملاقات میں کہا : روایات میں ذکر ہے کہ مرسل اعظم نے خداوند متعال سے دعا کی کہ اپکی محبت لوگوں کے دل میں ڈال دے ، اس میں شک نہی کہ پیغمبرکو لوگوں کی محبت کے ضرورت نہی ہے۔
مگر یہ دعا اس لئے فرمائی کہ جب لوگ پیغمبر سے محبت کریں گے تو اپ پر ایمان لےائیں گے ، احکام الھی پر عمل پیرا ہوں گے اور پھرسعادت پائیں گے اور اس طرح کی درخواست سے کرنی چاھئے مگر توجہ رہے کہ پیغمبر نے یہ درخواست اپنے لئے نہی کی تھی بلکہ لوگوں کے لئے کی تھی۔
اس مرجع تقلید نے مختلف شیعہ نشین علاقے میں مبلغین کے اعزام کے سلسلے میں کہا : مبلغ کی ضروریات زندگی کو پورا کریں اور یہ اوجب واجبات میں سے ہے یعنی سب سے زیادہ ضروری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: ایک معاشرے کے لئے دس مجتھد کافی ہیں مگر ھزار مبلغ بھی ایک معاشرے کے لئے کافی نہی ہیں کیوں جس نے چیز دین اسلام کو بچا رکھا ہے وہ منبر حسین بن علی(ع) اور ایرانی نظام کا محافظ بھی یہی منبر ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے