25 July 2010 - 19:15
News ID: 1624
فونت
آیت الله یزدی :
رسا نیوزایجنسی - آیت الله یزدی نے نظام اسلامی ایران کے خلاف دشمنوں کی سازش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : جوبھی نظام اسلامی کے خلاف صف ارائی کرے گا وہ جان لے کہ ہارا ہواہے اور نظام اسلامی ایران بغیر کسی کو غنڈہ ٹیکس دئے بھی پائدار رہ سکتاہے۔
آيت الله يزدي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، آیت الله محمد یزدی ، جامعه مدرسین حوزه علمیہ قم ککے سربراہ نے اج سپاہ کے کچھ لوگوں سے ملاقات کی ۔

انہوں نے 15 شعبان امام زمانہ (ع) کی مناسبت سے حاضرین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا : دنیا کے متفکرین اور دانشور افراد ایک ایسی فرد کو جو پوری دنیا کو عدل وانصاف سے بھر دے گا معتقد ہیں ۔

انہوں نے حضرت کے وجود کو زمانہ غیبت میں خورشید کے مانند بیان کرتے ہوئے کہا: امام زمانہ (ع) زمانہ غیبت صغری میں اپنے وکلاء اور نائبین کے ذریعہ مسائل کو حل کیا کرتے تھے ۔

آیت الله یزدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ نیابت کے برخلاف وکالت کا دائرہ مشخص ومعین ہے کہا : جامع الشرائط فقھاء امام کے نائب ہیں اورشیخ طوسی جیسے بزرگ علماء دین کا نظریہ یہ ہے کہ درصورت امکان حکومت کے تشکیل اور حدود الھی کا اجراء واجب ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : جوبھی نظام اسلامی کے خلاف صف ارائی کرے گا جان لے کہ ہار اسی کی ہے کیوں کہ نظام اسلامی کسی کو غنڈہ ٹیکس نہی دے گا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حکومت اسلامی کے پرچم کے سایہ میں زندگی بسر کرنے پر شکر گزار ہونا چاھئے کہا : رھبر معظم کے ہاتھوں یہ ملک روز بروز بہتر سے بہتر ہوگا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬