28 July 2010 - 16:09
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 1629
فونت
محمد امین شہیدی پاکستان:
رسا نیوزایجنسی - مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و چیئرمین کنونشن محمد امین شہید نے کنونشن سے متعلق بنائی جانے والی کمیٹیوں کے اجلاس میں کراچی سے 30 جولائی کو وحدت ٹرین مارچ کے آغازکی خبر دی ۔
محمد امين شہيدي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے زیر اہتمام یکم اگست کو ہونے والے وحدت ملت کنونشن کی تیاریاں اس وقت عروج پر ہیں ، ملک بھر میں عوامی رابطے ، دورہ جات ، کارنر میٹنگز اور قافلوں کی تشکیل کا کام شروع ہو چکا ہے ۔

پنڈی ڈویژن ، بھمبروٹ ، تریٹ سیداں ، کوٹلی ستیاں ، ضلع ہری پور ، پنڈی گھیپ ، اٹک ، سنجوال ، کامرہ ، ایبٹ آباد ، حسن ابدال ، ٹیکسلا سمیت پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، سندھ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے دورہ جات مکمل ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا : 30 جولائی کو کراچی سے وحدت ٹرین مارچ کا آغاز ہو گا جو یکم اگست کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر ، بلوچستان ، پنجاب سے قافلے بسوں کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے ۔

اپ نے مزید کہا: کنونشن میں ملک بھر سے علمائے کرام ، سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی ۔ اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : وحدت ملت کنونشن پاکستان کو امریکی پنجوں سے نجات دلانے کی طرف ایک اہم قدم اور ملت جعفریہ کی قوت کا مظہر ہو گا ۔

انہوں نے بیان کیا : وحدت ملت کنونشن ملک کے استحکام اور اسلامی وحدت کی بنیاد بنے گا ، یہ کنونشن پاکستان کی غیور ملت کی حمیت و سربلندی کا اظہار اور ریاست کی حفاظت کا اعلان ہو گا ۔

واض واضح رہے کہ اجلاس میں  مولانا محمد اصغر عسکری، مولانا اعجاز حسین بہشتی ، ، مولانا فخر علوی نثار فیضی، سمیت کمیٹیوں کے 30سے زائد ممبران نے شرکت کی۔
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں