29 July 2010 - 15:36
News ID: 1636
فونت
ثروت اعجاز پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - سنی عالم دین محمد ثروت اعجاز قادری نے پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے اورامن قائم کرنے کیلئے ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دئے جانےپہ زور دیا ۔
محمد ثروت اعجاز قادري

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے میوہ شاہ قبرستان کے اھل کاروں اور زائرین سے خطاب کرتے ہوئے مذھبی یکجہتی پہ تاکید کی ۔

انہوں نے مزید کہا : حکمران سمیت ہر فرد کو آج اپنا محاسبہ کرنا چاہئے اور اپنے گناہوں پر ندامت کرتے ہوئے اللہ عزو جل کی بارگاہ میں توبہ کرنی چاہئے کیونکہ شعبان المعظم پندرہویں شب مسلمانوں کیلئے گناہوں سے نجات اور مغفرت کا ذریعہ ہے، اس رات کو ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم اللہ عزوجل کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر مخلوق کی خدمت کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا : اب عوام باشعور ہو چکی ہے، ملک کے اہم ستون میڈیا نے عوام کو حقائق سے آگاہی میں اپنی اہم ذمہ داری ادا کی ہے اب حکمرانوں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔

انہوں نے پاکستانی حکمرانوں کو سچائی کی تلقین دیتے ہوئے کہا : جھوٹے دعوؤں اور نعروں کی سیاست کو ختم کر کے عوام کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کریں تاکہ عوام میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہو اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہو۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬