23 August 2009 - 11:48
News ID: 164
فونت
رمضان کے مبارک مہینہ کی مناسبت سے :
رسا نیوز ایجنسی - رمضان کے مبارک مہینہ کی آغاز سے مراجع تقلید عظام کی قم میں تبلیغی کارکردگی شروع ہو گئی ہے ۔
مراجع تقلید عظام نے قم میں تبلیغی پروگرام شروع کر دیا ہے

 

رسا نیوز ایجنسی کے خبرنگار کے رپورٹ کے مطابق ، رمضان کے مبارک مہینہ کی آغاز سے مراجع تقلید عظام حضرت آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی، حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی اور حضرت آیت اللہ سیدعبدالکریم موسوی اردبیلی نے تبلیغی کارکردگی قم میں شروع کر دی ہے اور قم کے حوزه علمیه کے نمایا عالم دین آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے بھی تبلیغی پروگرام کا انعقاد قم میں کیا ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق ہر روز نماز ظهر اور عصر کے بعد حضرت آیت الله مکارم شیرازی حضرت معصومه ( سلام اللہ علیھا ) کے حرم میں قرآنی قصّہ بیان کرینگے اور حضرت آیت الله سبحانی قم کے مدرسه علمیه حجتیه میں ہر روز ظهر اور عصر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھانے کے بعد قران کی تفسیر بیان کرینگے ۔ 


اسی طرح حضرت آیت الله موسوی اردبیلی افطار کے ایک گھنٹہ کے بعد اپنے حسینیہ میں خاص کر اخلاقی اور تفسیری بحثوں کو بیان کرینگے اور آیت الله مصباح یزدی اذان مغرب کے ایک گھنٹہ اور تیس منٹ کے بعد حضرت امام خمینی (ره) کے حسینیه میں اخلاقی مباحث بیان کرینگے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬