01 August 2010 - 19:28
News ID: 1648
فونت
راجہ ناصر عباس جعفری :
رسا نیوزایجنسی - مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ناصر عباس جعفری نے ''وحدت ملت کنونشن ''سے خطاب میں کہا کہ اگرحکومت نےعید الفطر سے پہلے اگر پاراچنار کا راستہ نہیں کھولا تو غزہ کے لئے ترکی سے جانے والے امدادی قافلے کی طرح ہم بھی امدادی سامان لیکر پاراچنار جائینگے ۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور معتدل مزاج پاکستانیوں کا دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جانے کے خلاف ''وحدت ملت کنونشن '' کا انعقاد کیاگیا ۔

اس میں شریک ہونے والے اعلی ہیمانے کے مذھبی علماء اور عمائدین نے کہا : ملت جعفریہ ملکی استحکام اور ترقی کے لئے ماضی کی طرح ا پنا بھرپور کردار ادا کر ے گی ۔ ملک دشمن و اسلام دشمن قوتوں کو مملکت خداداد پاکستان میں امریکی ،اسرائیلی ایجنڈے پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا : عید الفطر سے پہلے اگر پاراچنار کا راستہ نہیں کھولا گیا تو جس طرح ترکی نے غزہ کے مظلوموں کے لئے امدادی سامان روانہ کیا تھااسی طرح ہم بھی امدادی سامان لیکر پاراچنار جائینگے حکمران اور ملک کی ہئیت مقتدرہ دہشت گردی،اور دہشت گردوں کو ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جس کا ناقابل تردید ثبوت پاکستان میں حال ہی میں دے دیا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬