دیوانیه عراق میں آیت الله سیستانی کے نمائندے :
رسا نیوزایجنسی - دیوانیه عراق میں آیت الله سیستانی کے نمائندے نے مجاهدوں اور فداکاروں کے حقوق کی راعایت نہ کئے جانے پہ شدید تنقید کی۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، دیوانیه عراق میں آیت الله سیستانی کے نمائندے، حجت الاسلام سید حسن زاملی نے پریس کانفرنس میں راہ اسلام اور وطن کی حفاظت میں لڑنے والے کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے کہا : یہ لڑنے والے برسوں مجاھدت ، فداکاری اوروطن سے دوری کو برداشت کرنے کے باوجود اج بھی اچھی حالت میں نہی ہیں اورھم ان کے حق میں تبعض کے شاھد ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : ڈکٹیٹرصدام نے انہیں بدترین سزائیں دی لاکھوں شھید ، جانفشار ، کیمیائی بیماراور وطن سے اوراگی انہیں مظالم کا نتیجہ تھا جو ان کے حق میں ہوا اوروہ فقط اس بنیاد پر کہ انہوں نے ذلت کو پسند نہی کیا بلکہ دین اور اپنی سرزمین کے لئے استقامت سے کام لیا ۔
حجت الاسلام زاملی نے اس مظلوم طبقے کے سلسلے میں گورمنٹ کی بے توجہی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : عراق کی موجودہ گورمنٹ نے ابھی تک ان کے لئے مناسب انتظامات نہی کئے ہیں اور جن لوگوں بھی ان کی یہ حالت دیکھی ہے خاموشی سے بیٹھے نظارہ گر ہیں ۔
آیت الله سیستانی کے نمائندے نے بعث پارٹی کے بعض افراد کی لاکھوں تنخواہوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھم اس وقت اپنے مجاھدوں اورجانفشاروں کی بدترین حالت کے شاھد ہیں اورساتھ ہی بعث پارٹی کے بعض افراد کو لاکھوں میں تنخواہیں مل رہی ہیں جب کہ انہوں نے اپنے اوپرسے فقط بعث پارٹی لیبل ہٹا دیا ہے اور اب بھی اسی افکار کے مالک ہیں اور یہ تبعیض اوج ہے ۔
انہوں نے تاکید کی : بہت افسوس کی بات ہے کہ ھم دیکھ رہے ہیں حکام عراقی مجاھدوں کو بھول بیٹھے ہیں اور جولوگ گورمنٹ چلانے کے اھل نہی ہیں حکومت کررہے ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے