07 August 2010 - 17:04
News ID: 1674
فونت
حضرت آیت الله سبحانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله سبحانی نے کہا : جو طلاب علمی و ثقافتی کمالات کے مرتبے پر فائز ہوچکے ہیں اور قم میں کسی فعالیت میں مشغول بھی نہی ہیں ان پر لازم و واجب ہے کہ کسی مقام پر سکونت اختیار کرکے تبلیغ دین کا فریضہ ادا کریں ۔
حضرت آيت الله سبحاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله سبحانی نے اج صبح مبلغین دفتر تبلیغات اسلامی کےعظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : جو طلاب علمی و ثقافتی کمالات کے مرتبے پر فائز ہوچکے ہیں اور قم میں کسی فعالیت میں مشغول بھی نہی ہیں ان پر لازم و واجب ہے کہ کسی مقام پر سکونت اختیار کرکے تبلیغ دین کا فریضہ ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا : تبلیغ کی چار بنیادیں ہیں کہ ان میں سے سب سے پہلے خداوند متعال ، دوسرے عوام ، تیسرے مبلغ اور اس کی خصوصیت ، چوتھے تبلیغ کے مطالب ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے اظھارکیا : ایک مبلغ اس حال میں کہ دانشوروں اور علماء کی باتوں سے استفادہ کرے اس سے پہلے بہت ضروری ہے کہ قران ومرسل اعظم کی باتوں اور اھلبیت اطھار کی گفتگو کا مطالعہ کرے اور اس سے استفادہ کرے ۔

انہوں نے یادہانی کی : مبلغین کی باتیں یا خداوند متعال کے سلسلے میں ہو یعنی قال اللہ کہے یا قال رسول اللہ ہو یا قال الائمہ ہونا چاھئے ۔

حوزہ علمیہ کے اس عظیم مدرس نے کہا : ماہ مبارک رمضان دینی مطالب کے بیان کرنے کا بہترین موقع ہے کیوں کہ عوام اس مہینے میں ذھنی طورمسجدوں اور امام بارگاہوں میں حاضر ہوکر دینی مطالب کے سننے کے لئے تیار رہتی ہے ۔

انہوں نے کہا : مبلغ کو باتقوی اور خوف خدا رکھنا چاھئے اورجان لے کہ جن باتوں کو ہو بیان کررہا ہے اس سلسلے میں اس سوال کیا جائے گا اور حساب لیا جائے گا ، مبلغ کو اپنے مخالفین سے ھرگز نہی ڈرنا چاھئے اور اس طرح سے دینی حقائق کو اچھی طرح بیان کرسکے گا ۔

انہوں نے تاکید کی : کبھی کچھ لوگ ان کے اور ان کے خوف سے حقائق پر پردہ ڈال دیتے ہیں اس متجدد یا اس لیبرل کی رعایت ھمیں حقائق کو بیان کرنے سے روک دی گی ، یہ لوگ دین کے حقائق کے طلبگار نہی ہیں بلکہ دین دار افراد دینی حقائق کے تشنہ ہیں لھذا ضروری ہے کہ ان لوگوں کے لئے مکمل طور پر دینی مطالب بیان کئے جائیں ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے مزید کہا : کبھی قدامت پسندی سبب بنتی ہے کہ اسلام مخفی رہ جائے ، لیبرل وار مجدد افراد کی رضایت اسلام کے محکمات کو چھوڑ دینے کی صورت میں ہے کہ اس صورت میں اسلام میں کچھ بھی نہی بچے گا ۔

انہوں نے قم میں موجود طلاب کو خطاب کرتے ہوئے کہا : جو طلاب علمی و ثقافتی کمالات کے مرتبے پر فائز ہوچکے ہیں اور قم میں کسی فعالیت میں مشغول بھی نہی ہیں ان پر لازم و واجب ہے کہ کسی مقام پر سکونت اختیار کرکے تبلیغ دین کا فریضہ ادا کریں ۔

انہوں نے کہا : بعض مسجدوں میں امام جماعت موجود نہی ہیں بعض ایک وقت اور بعض میں دووقت امام جماعت اتے ہیں کیا یہ ھمارے لئےعیب کی باتیں نہی ہیں کہ انقلاب اسلامی کے بعد بھی مسجدوں میں امام جماعت موجود نہی ہیں ۔

انہوں نے ہاد دہانی کچھ لوگوں نے ایہ نفر «ولینذروا قومهم» کا مفھوم بدل کر «ولینذروا قمهم» کردیا ہے اورقم میں ساکن ہوگئے ہیں ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے کہا : خانودے اور بچوں کا بہانہ تبلیغ پہ نہ جانے کا مناسب بہانہ نہی ہے دشمن کے پہ درپہ حملے کی بناء پر مناسب نہی کہ ھم تبلیغی مراکز کو چھوڑ دیں ۔

انہوں نے اخر میں کہا : ‌ ماه شعبان میں خطبہ رسول اکرم (ص) مبلغین کے لئے پہلا مطلب ہے جس مبلغین استفادہ کرسکتےہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬