وهابیت کا نیا کارنامہ :
رسا نیوزایجنسی – اسلامی میراث کے سلسلے میں وھابیت کی بے توجہی اورمغربی ماھرین پرتکیہ خانہ کعبہ کے بغل میں انگلینڈ کی مشھورنشانی کی تعمیرکا سبب بنا ۔
رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی میراث کے سلسلے میں وھابیت کی بے توجہی واس کی تخریب اورمغربی ماھرین پرتکیہ شھر مکہ میں ایک ھوٹل کی تعمیر میں بہت بڑی غلطی کا سبب بنا ۔
ھوٹل ابراج البیت جو خانہ کعبہ کے بغل میں تعمیر کیا گیا ہے اسلامی معماری پر بے توجھی سبب بنی کہ خانہ کعبہ کے بغل میں انگلینڈ کی نشانی تعمیر کی جائے۔
کلاک ٹاور کی شکل میں یہ بلنڈ نگ جو ھوٹل ابراج البیت کے نام سے مشھور ہے لندن کے بگ بین کلاک ٹاور سے کاملا مشابہ ہے ۔
خانہ کعبہ کی مجاورت میں یہ عظیم ٹاور بہت سارے زائرین خانہ خدا کے اعتراض کا سبب بنا ہے کیوں کہ خانہ خدا کی مجاورت میں اس طرح کی بلڈنگ بیت ابراھیمی کی اھانت اورعبادت ودعا میں مشغول بندگان خدا کی بی توجہی کے اسباب فراھم کرنےکا سامان ہے ۔
بگ بین کلاک ٹاور شهر لندن کی مشھور نشانی ہے جس کی ھر سال ھزاروں ٹوریسٹ اور ھمیشہ لندن ، انگلینڈ کی مخصوص علامت کے طور پر استفادہ کیا جاتا ہے ۔
اسلامی ثقافت وتمدن پر بے توجہی اور حد سے زیادہ مغربی ماھرین سے استفادہ اس طرح کی مشکلات سے روبرو ہونے اورقلب جہان اسلام میں مسیحیت کی علامتوں کے رسوخ کا سبب بنا ہے جیسا کہ کچھ دنوں قبل دبی میں ایک ٹاور بنانے والے نے اپنے ایک انٹر ویومیں اس بات کا اقرار سکای تھا کہ ھم نے اسلامی ممالک کے قلب میں سب سے بڑی صلیب تعمیر کردی ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، دبی کا یہ عظیم ٹاور خشکی کی سمت سے ایک معمولی ٹاور ہے مگر دریا کی سمت سے ایک صلیب کے مانند ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے