15 August 2010 - 15:52
News ID: 1697
فونت
قطیف عربستان کے امام جمعه :
رسا نیوزایجنسی - قطیف عربستان کے امام جمعه نے عربستان سعودی میں خانوادے کی مشکلات کے اضافہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اجتماعی روابط کے لئے مراکز کی تاسیس کی درخواست کی ۔
شيخ حسن صفاررسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قطیف عربستان کے خطیب جمعه ، حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے نمازجمعہ کے خطبے میں جو شیعوں کے کثیر مجمع میں برگزار ہوا اجتماعی روابط کی اھمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ترقی کی اصطلاح متمدن معاشرے میں بہت اھم اصطلاح ہے جو پس ماندہ معاشرے میں ھرگزدیکھنے کو نہی ملتی ۔

انہوں نے مزید کہا: مسلمان اور عرب معاشرے ترقی کی جانب گام زن ہیں مگرحقیقت یہ ہے کہ اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے بے انتھا کوشش کی ضرورت ہےلذٓ امید ہے کہ اس ملک میں ترقی کا معاملہ فقط کاغذ پہ نہ رہ جائے ۔

حجت الاسلام صفار نے اجتماعی اور سماجی مراکز کے تاسیس کی درخواست کرتے ہوئے کہا : عربستان سعودی میں اجتماعی اور سماجی روابط بہت حساس مراحل میں قدم رکھ چکے ہیں ، خانوادے کی مشکلات معاشرے کے لئے ایک خطرے کی گھنٹی ہے لذا اس مشکل کے حل کے لئے مناسب قدم اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اجتماعی اور سماجی مراکز کے تاسیس بہت ضروری ہوچکی ہے۔

قطیف کے امام جمعه نے کہا : معاشرے کو ان مراکزکی شدید ضرورت کے تحت اجتماعی روابط کے لئے مناسب پروگرام بنایا جائے ۔

انہوں نے ماہ مبارک رمضان کی اھمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ماہ مبارک رمضان اپنی فضلیت کی بنیاد پر انسانوں کو معنویت سے نزدیک کرسکتا ہے ، توقع ہے کہ مومنین اس ماہ مبارک میں اخلاق کو سرلوحہ اعمال قرار دیں گے اور ملک میں اجتماعی روابط کے توسعہ کے لئے پوری پوری کوشش کریں گے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬