19 August 2010 - 18:49
News ID: 1718
فونت
آیت الله صافی گلپائگانی نے امام جمعه کربلا سےملاقات میں :
رسا نیوزایجنسی - امام جمعه‌ کربلا ، علامه شیخ عبدالمهدی کربلایی نے مرجع تقلید حضرت آیت الله صافی گلپائگانی سے مشهد مقدس میں ملاقات وگفتگو کی ۔
آيت الله صافي گلپائگاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله لطف‌الله صافی گلپائگانی نے عراق کی موجودہ صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وہاں کے تمام شیعوں سے مطالبہ کیا کہ مرجعیت کے پرچم تلے باقی رہ کراتحاد ویکجہتی کے ساتھ مشکلات کے برطرف کرنے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور نئی حکومت کے تشکیل کی کوشش کریں ۔

انہوں نے عراق میں قانونی حکومت کے تشکیل میں دشمنان اسلام وتشیع کے رنج وملال کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا : اسلام وتشیع کے دشمنوں نے اتحاد ویکجہتی سےھمیشہ نقصان اٹھایا ہےاس لئےھمیشہ اس اتحاد کے مخالف رہے ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا : عراقی عوام نے اس مدت میں اس بات کو ثابت کردکھایا کہ دشمن کی چال سے ھرگز نہی گبرائے ہیں اور اپنے وظائف کو اچھی طرح انجام دیا ہے ۔
انہوں نے عراقی شھداء کا تذکرہ کرتےہوئے کہا : اسلام کی راہ میں جو شھید ہوتا ہے سب خداوند متعال کے نزدیک خاص مقام رکھتےہیں اور ملت ایران بھی ان سبھی کو شھداء راہ اسلام اور مدافع مذھب تشیع جانتی ہے ۔

حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے اسلام خصوصا شیعوں کی نصرت اوراسلام کے دشمنوں کی نابودی کی دعاکرتے ہوئے کہا : عراقی شھیدوں کے اھل خانہ کے ساتھ ھم بھی صاحب عزاء ہیں ۔

اس ملاقات کے اغاز میں علامه شیخ عبدالمهدی کربلائی جو حضرت آیت الله سیستانی کے حکم سے حرم حضرت سیدالشهدا و حرم حضرت عباس علیهما السلام کے متولی ہیں عراقی شیعہ اوروہاں کی زیارت گاہوں کے حالات سےاپ کو اگاہ کیا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬