25 August 2010 - 15:19
News ID: 1738
فونت
بین الاقوامی فلسطین کانفرنس :
رسا نیوزایجنسی – پاکستان کے شھر کوئٹہ میں ہونے والی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس سے مقریرین نے خطاب کرتے ہوئے امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا دھشت گرد کہا اور پوری دنیا سے مطالبہ کیا کہ امریکی اور اسرائیلی عزائم کو خاک میں ملانے اور اپنی بقاء کے لئے متحد ہو جائے۔
 فلسطين پوری دنیا امریکی اور اسرائیلی عزائم کو خاک میں ملانے اور اپنی بقاء کے لئے متحد ہو جائے پوری دنیا امریکی اور اسرائیلی عزائم کو خاک میں ملانے اور اپنی بقاء کے لئے متحد ہو جائے

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کے شھر کوئٹہ میں مظلوم فلسطینوں سے ھمدردی اوریکجہتی کے لئے ملک کی معروف ومشھور مذھبی وسیاسی شخصیتوں کی موجودگی میں ''محصور اہل فلسطین اور ان کی پکار'' کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسامہ حمدان نے ٹیلیفون کے ذریعہ خطاب کیا ۔

انہوں یہ بیان کرتےہوئے کہ مسئلہ فلسطین کا حل صرف اور صرف اسرائیل کی نابودی ہے نہ کہ دو ریاستیں کہا : ہم ا نشاء اللہ الاقصیٰ اور القدس کو یہودی تسلط سے آزاد کروائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا : ڈیڑھ ملین سے زیادہ بے گناہ افراد اس وقت بھی غزہ میں محصور ہیں اور دنیا کی نام نہاد طاقتیں جو انسانی حقوق کا دم بھرتی ہیں لاکھوں نہتے عوام کی بے سبی اورموت کا نظارہ دیکھنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا : فلسطینیوں کے خلاف جنگ کا مطلب دنیا کے ڈیرھ ارب مسلمانوں سے جنگ ہے لہٰذا اپنے اتحاد کے ذریعے اسرائیل پر واضح کر دیں کہ انکی جنگ بے معنیٰ ہے وہ یہ جنگ کبھی نہیں جیت سکتے اور مسلمان اور فلسطینی ہی آخر کار اس جنگ میں سرخرو اور فاتح ہونگے ۔

ڈاکٹر اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ اگر آپ فلسطین کا دفاع کریں گے تو یہ در اصل مسلم دنیا کا دفاع ہوگا کیونکہ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس وقت تک فلسطین پر اپنا مکمل تسلط قائم نہیں کرسکتا جب تک اسلامی دنیا کو مکمل طور سے تباہ نہ کر دے میں آپ کی اس کانفرنس اور کاوشوں کی کامیابی کے لیے پُر امید ہوں ۔

صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم ارباب ہاشم کاسی نے کہا :مسلمان حکمران بے حس ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے علام کفر عالم اسلام کو پسپا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما حاجی شفیق دولت زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: اب وقت آ گیاہے کہ پاکستان کے تمام طبقات بشمول سیاسی و مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی سمیت طلباء برادری عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کے خلاف متحد ہو جائے اور پاکستان میں اسرائیلی اور امریکی سازشوں کو ناکام بنا دے۔

جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرامان اللہ شادزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا : دنیا بھر کے حکمران امریکی کاسہ لیسی میں مصروف عمل ہیں اور اسرائیل امریکی لے پالک بچہ ہے جس کا وجود کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزیدکہا : اگرحکومت پاکستان نے کسی بھی وقت غاصب ریاست اسرائیل کو قبول کرنے کے حوالے سے نرم گوشہ پیدا کیا تو وہ وقت حکومت پاکستان کے زوال کا وقت ہو گا اور ملک بھر میں گلی کوچوں میں حکومت مخالف تحریک شروع کر دی جائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی نے کہا : دنیا بھر کے تمام مسلمان حدیث پیغمبر کی روشنی میں ایک جسم کی مانند ہیں اور جسم کے ایک حصہ میں تکلیف پورا جسم محسوس کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا : فلسطینی ہمارے جسم کا ٹکڑا ہیں اور ہم کسی بھی صورت میں فلسطن کاز کی حمایت اور امریکا کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جمعیت علمائے پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نوارنی نے کہا : اسرائیلی ناپاک عزائم صرف اور صرف فلسطین پر قابض رہنے تک محدود نہیں ہیں بلکہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل دنیا بھر کی اسلامی ریاستوں کو اپنے ناپاک عزائم کا نشانہ بنانا چاہتی ہے جبکہ پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کا ایجنڈا بھی اسرائیلی ایجنڈا ہے جس کو پاکستان کے عوام اپنے اتحاد اور یکجہتی سے ناکام بنا دیں گے اور فلسطینی عوام سے ہمیشہ اپنی اخلاقی و سیاسی وابستگی کو ختم نہیں کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم سوری نے تاکید کی : مسئلہ فلسطین کے حل کے مشترکہ اور متحد جد وجہد کی ضرورت ہے،اور ہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ ہیں اور فلسطین عوام کی جس حد تک مدد ممکن ہو گی کرتے رہیں گے اور عالمی طاقتوں امریکا،برطانیہ اور اسرائیل سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے رہیں گے۔

معروف اسکالر علامہ سید ہاشم موسوی،معروف عالم دین علامہ جمہ اسدی ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی،اور صوبائی ترجمان بلوچستان عامر عباس طوری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : پوری امت مسلمہ کو چاہئے کہ قبلہ اول مسجد الاقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے عملی جد وجہد کا آغاز کرے ،انکاکہنا تھا کہ ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ دنیا بھر اور بلخصوص پاکستان کی سرزمین پر مسئلہ فلسطین کو اجاگرکرنے اور فلسطینی مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے کوشاں رہیں گے ۔

قابل ذکرہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپیل کی جمعۃ الوداع کو یوم القدس منائیں اور فلسطینی عوام سے اپنا اظہار یکجہتی متحد ہو کر وضع کریں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬