28 August 2010 - 16:56
News ID: 1749
فونت
رسا نیوزایجنسی – گذشتہ شب جنوب شھر دامغان میں زلزلہ کے سبب تین ھلاک وچالس ادمی زخمی ہوگئے۔
شھر دامغان ميں زلزلہ

رسا نیوزایجنسی کےرپورٹر کی صوبہ سمنان سے رپورٹ مطابق ، 9/5 ریشٹرکا زلزلہ گذشتہ شب 23 بجکر 53 منٹ و 50 سکنڈ پر جنوب شھر دامغان میں ایا ۔

اس زلزلہ کا مرکز جنوب شھر دامغان سے 76 کیلومیٹر فاصلہ پر موضع کوه زر اعلان کیاگیا ہے ، اس شھر کی انتظامیہ کی درپورٹ کے مطابق اس دیہات میں 20 سے 100 پرنسٹ تک مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں ۔

مرتضی علی آبادی نے رسا نیوزایجنسی کےرپورٹرسے گفتگو میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ ابھی تک اس زلزلہ کے سبب دو بچے اور ایک عورت مرچکے ہیں اور چالیس ادمی زخمی ہوئے ہیں کہا : اس زلزلہ کے فورا بعد ریڈکراس کی ٹیم نے جای حادثہ پر پہونچ کر مجروحین کو ہاسپپیٹل پہونچایا ۔

انہوں نے مزید کہا: بیس ادمیوں کو محال وقوع حادثہ ہی پر مداوا کیاگیا اور بیس لوگوں کو سمنان اور دامغان کے ہاسپیٹل میں متنقل کیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا : اس وقت وزیر داخلہ اور ریڈ کراس کے سربراہ زلزلہ زدہ علاقہ میں موجود ہیں اورموجودہ صورت حال کا جائزہ لےرہے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬