02 September 2010 - 16:30
News ID: 1775
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
رسا نیوزایجنسی – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے منعقدہ سمینارمیں علماء نے خطاب میں تاکید کی قبلہ اول کی آزادی کے لئے جدوجہد ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے”آزادی بیت المقدس کانفرنس ” کےعنوان سے ایک سیمینار کا کراچی پریس کلب میں انعقاد کیا گیا۔

اس سیمینار میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی سینئر نائب صدر علامہ جعفر سبحانی،جنرل سیکرٹری مولانا ناظر تقوی نے کہا : بیت المقدس پر صہیونی غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی پیٹھ پر خنجر گھونپنے کے مترادف ہے اور قبلہ اول بیت المقدس کو صہیونی قبضہ سے آزاد کروانا ہر مسلمان کا فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا : قبلہ اول پر غاصبانہ قبضہ ہو یا مظلوم نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کا نہ رکنے والا سلسلہ ان تمام تر معاملات کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے اور ان تمام مسلم حکمرانوں پر کہ جنہوں نے مسئلہ فلسطین پر اپنی آنکھوں کو بند کر رکھی ہیں اور امریکی کاسہ لیسی میں مصروف عمل ہیں۔

جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا: امریکہ اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں اور امت اسلامیہ کے مشترکہ دشمن ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : قبلہ اول کی آزادی کے لئے ہر ممکنہ جد وجہد جاری کھی جائے گی اور امت مسلمہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے متحد ہو کر کوشش کرے گی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬