05 September 2010 - 15:52
News ID: 1798
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی:
رسا نیوزایجنسی - حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے القدس ریلی پر حملہ امریکہ، اسرائیل اوران کے مقامی ایجنٹوں کی کارستانی بتایا ۔
حجت الاسلام محمد امين شہيدي:
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن ، حجت الاسلام محمد امین شہیدی اور دیگرتنظیموں کے راھنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی پر حملہ امریکہ ،اسرائیل اور ان کے مقامی ایجنٹوں کی کارستانی بتایا ۔

انہوں نے مزید کہا : اس بم بلاسٹ میں کالعدم دہشت گرد گروہ پوری طرح ملوث ہیں نیز حکومت بلوچستان اور کوئٹہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور غیر ذمہ داری بھی اس سازش میں شریک ہے ۔

انہوں نے امام خمینی کے فرمان پرپوری دنیا میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس منائےجانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ جلوس مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے اور اس کے حل کے لئے نیز امریکی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مؤثر آواز بلند کئے جانے کی مقصد سے نکالا جاتا ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان میں گزشتہ 3 دہائیوں سے یوم القدس بھرپور طورپر منایا جارہا ہے تاکید کی : یہ صورتحال امریکہ ، اسرائیل اور ان کے مقامی ایجنٹوں جو کالعدم دہشت گرد گروہ کی صورت میں پاکستان میں موجود ہیں پھوٹی انکھ نہی بھاتا جس کی وجہ سے کوئٹہ میں بلوچستان حکومت اور کوئٹہ کی مستقل مجرمانہ غفلت اور غیر ذمہ داری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بھیانک اور بزدلانہ کاروائی کر ڈالی ۔

انہوں نے اس بات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہ حکومت بلوچستان اورکوئٹہ انتظامیہ بجائے اس کے کہ اپنے جرائم اور غیر ذمہ داریوں کا تدارک کرے وہ اس عظیم القدس ریلی کے منتظمین کو بھی مورد الزام ٹھہرارہی ہے جسے کی کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے تاکید کی : گزشتہ 1سال سے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں سینکڑوں معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں لیکن ابھی تک کسی ایک قاتل کو گرفتار یا سزا نہیں دی گئی جو حکومت بلوچستان اور کوئٹہ انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤ ں نے وزیر داخلہ کے اس بیان کو شرمناک قراردیا اور کہا : یہ بیان امریکہ اور اسرائیل کی پالیسی کا عکاس ہے اور سیکورٹی کی ذمہ دار حکومت وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا : پولیس اور FC کی طرف سے القدس ریلی پر فائرنگ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں کہ جس فائرنگ کی وجہ سے درجنوں افراد شہید ہوئے ۔

انہوں نے حکومت پنجاب اور بالخصوص وزیر لاقانون رانا ثناء اﷲ کو یوم امام علی لاہور میں بم بلاسٹ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا : اگر دہشت گردی کے امکانات کی بنیاد پرجلسے جلوسوں کو محدود کرنا ہو تو پھر تمام مساجد ، بازار ، حکومتی دفاتر ،GHQ اور تمام اداروں کو بند کرنا ہوگا۔

رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے IG بلوچستان کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : IG بلوچستان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کروایا جائے جس نے سوچتے سمجھتے ہوئے سیکورٹی کے ناقص انتطامات کئے اور دہشت گردوں کا ساتھ دیا ۔

قابل ذکر ہے کہ اس مشترکہ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے راہنماؤں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی، علامہ حسنین گردیزی،علامہ اعجاز بہشتی، علامہ محمد حسین مبلغی، برادر تقی حیدر، حمید رضوی امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، برادر زاہد جعفری انجمن جانثاران اہل بیت اور دیگر ماتمی تنظیموں کے راہنماء موجود تھے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬