06 September 2010 - 14:57
News ID: 1802
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد مہدی نے احتجاجی جلوس میں حکومت پاکستان سے صہیونی ایجنٹوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان حکومت صہیونی ایجنٹوں کے خلاف آپریشن کرے

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے لاہور اور کوئٹہ میں پیش انے والے حوادث کے خلاف امام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی سے احتجاجی ریلی نکالی اورجم کرحکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد مہدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا : حکومت صہیونی ایجنٹوں کے خلاف آپریشن کرے کہ جن کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے سبب اب نہ تو جی ایچ کیو محفوظ ہے اورنہ ہی عوام پاکستان محفوظ ہیں۔

انہوں نے سانحہ لاہور اور بالخصوص کوئٹہ بم دھماکے کے بعد نہتے افراد پر فائرنگ کے ملزمان کوجلد از جلد گرفتار کئے جانے پہ تاکید کرتے ہوئے کہا : ان مجرمین کو قرار واقعی سزا دی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ وسیع کیا جائے گا۔

دوسرے جانب سانحہ کوئٹہ اور لاہور کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف انچولی سوسائٹی اور شاہراہ پاکستان پر کل رات مشتعل افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین نے شاہراہ پاکستان پر ماتم کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شریک جرم افسران کے مستعفی ہونے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔

مظاہرین نے اپنے بیان پہ زور دیتے ہوئے کہا : اب تک ہونے والے تمام چھوٹے ، بڑے سانحات کے ملزمان کو حکومت گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬