06 September 2010 - 17:43
News ID: 1806
فونت
کاظمین کے امام جمعه:
رسا نیوزایجنسی - کاظمین کے امام جمعہ نے فلسطین کے حق میں عرب حکام کے موقف پہ شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمهوریہ ایران نے غاصب صھیونیت کو ذلیل و خوارکررکھا ہے۔
حجت الاسلام شيخ جلال الدين صغير

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ ککے مطابق ، کاظمین کے امام جمعه ، حجت الاسلام شیخ جلال الدین صغیر نے روزہ دار مومنین کو خطاب کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) نے ماہ مبارک رمضان کے اخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کا نام دیا تاکہ ملتیں ھمیشہ فلسطین کی یاد میں رہیں اور صھیونیت کی جنایتوں کو نگاہ میں رکھیں ۔

حجت الاسلام صغیر نے فلسطین کے حق میں عرب حکام کے موقف پہ شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : عرب حکمران ھمیشہ فلسطین کا تذکرہ توکرتے ہیں مگر درحقیقت اس ملت کے قاتل محسوب کئے جاتے ہیں اور وہ اتنا زیادہ اگے اچکے ہیں کہ اب یوم قدس کے جلوس پر بھی پابندی عائد کرتے ہیں اور اسی کے مقابل جمھوری اسلامیہ ایران نے ھمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کی اور اسی بنیاد پر اس ملک پہ اقتصادی پابندیاں اور اگر کسی روز حضرت آیت الله خامنه ای صھیونیت کو مصالحت کی دعوت دے دیں تو سبھی شاھد ہوں گے کہ ایران جو اج تک دھشت گرد کی لیسٹ میں ہے اور دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ بیان کیا جارہا ہے خیر خواہ ممالک میں سے ہوگا اوراس پرسے تمام پابندیا ں بھی ہٹا لی جائیں گی ۔

کاظمین کے امام جمعہ نے مزید کہا : عربی ممالک اسرائیل مقابل ذلیل و خوارہیں اور انہوں اپنی سرزمین کا ایک ٹکڑا اسے تقدیم کرکھا ہے مگر تنہا جس ملک نے اسرائیل کو ذلیل کیا وہ امام خمینی (ره) رھبری میں شیعہ ملک ہے جیسا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کی ۳۳ روزہ جنگ کے بعد ھم سبھی شاھد تھے کہ حزب اللہ واس کے رھنماوں کا کس طرح دنیا میں نام ہوا اورحسن نصراللہ کی تصویریں مصر والجزائر ودیگر عرب ممالک کی سڑکوں میں بخوبی دیکھنے کو ملیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬