15 September 2010 - 17:05
News ID: 1827
فونت
توھین قرآن کریم کے اعتراض میں :
رسا نیوزایجنسی – حوزہ علمیہ تبریز کے علماء ، اساتذہ ، طلاب و دانشوروں نے امریکا میں کی جانے اھانت قرآن کریم کےاعتراض میں جلوس نکالا۔
توھين قرآن  کے اعتراض ميں نکلے جلوس

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی شھر تبریز سے رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علمیہ ولیعصر(عج)، طالبیه، سفیران هدایت و صادقیه تبریز نے اج اعتراض امیز جلوس نکال کر توھین قران کریم کے بانیوں سے اپنی نفرت کا اعلان کیا ۔

جلوس میں شرکت کرنے والوں کی زبان پر امریکا مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد ، مسلمان کی خاموشی قران کے ساتھ خیانت ہے ، ھر مسلمان کا نارہ ھماری جان قران پر نثار، کا نارہ تھا ۔

اس عظیم جلوس میں شرکت کرنے والوں نے صحن مسجد جامع میں اکٹھا ہوکر قران کی اھانت کرنے والوں سے اعلان نفرت کرتے ہوئے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں جلد ازجلد دار مجازات پہ لٹکائے ۔

اس جلوس کے اختتام پر حوازت علمیہ تبریز کی میمورینڈم بھی پڑھا گیا جس کا متن یوں ہے :

دنیاے سامراجیت دسیوں سال میڈیا کے ذریعہ اسلام کے خلاف تبلیغات کرکے اسلام ومسلمین جھان سے کینہ توزی کے اظھار میں کامیاب ہوئی ہے ۔ عیسائی نما صھیونیت کی جانب سے قران کریم کی اھانت اوراس سلسلے میں دنیا ے سامراجیت کی خاموشی اسلام ومسلمین کے ساتھ چھوپے ہوئے کینہ کا بیان گر ہے ۔

اس میمورنڈم میں مزید ایا ہے : تبریز کے حوزات علمیہ قران کریم کی توھین کی بہ نسبت اظھار افسوس ونفرت کرتے ہوئے امید رکھتے ہیں کہ یہ دنیاے سامراجیت کی نابودی کا اغاز ہے اور سامراجیت نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی قبر کھندی ہے ۔



تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬