19 September 2010 - 15:55
News ID: 1832
فونت
آیت‌الله صافی گلپایگانی :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت‌الله صافی گلپایگانی نے یہ کہتے ہوئے کہ فقه شیعہ بلند عظمت کی حامل ہے دنیا میں نگاہوں میں فقہ شیعہ کی معرفی کرنے کی تاکید کی ۔
آيت‌الله صافي گلپايگاني و آيت‌الله هاشمي شاهرودي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ ککے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله لطف الله صافی گلپایگانی نے کل عصر کے وقت مرکز فقه اسلامی انسائیکلو پیڈیا میں عدلیہ کے سابق سربراہ ، آیت‌الله سید محمود هاشمی شاهرودی سے ملاقات میں کہا : الحمد للہ اس مرکز نے بہت سارے قابل قدرکام انجام دئے ہیں جو اس مرکز کے لئے مایہ افتخار ہے ۔

انہوں نے آیت‌الله هاشمی شاهرودی کی جانب سے شیعہ انسائیکلوپیڈیا کی تدوین کو اھم خدمت بیان کرتے ہوئے کہا : اپ نے مذھب تشیع کے قابل قدر کام انجام دیا اور امید ہے کہ ائندہ بھی اس طرح کی خدمتیں مزید انجام پاتی رہیں گی ۔

حضرت آیت‌الله صافی گلپایگانی نے شیعہ انسائیکلوپیڈیا کے نشر ہونے پہ مبارک باد دیتے ہوئے کہا : انشاء اللہ اس مرکز کی فعالیتیں امام زمانہ حضرت ولی عصر(عج) کے مورد تائید قرار پائے گی ۔

انہوں نے آیت‌الله هاشمی شاهرودی کو خطاب کرتے ہوئے کہا : اپ اور جولوگ بھی اس مرکز میں فعالیت انجام دیتے ہیں سھبی کے لئے مایہ افتخار ہے کہ وہ اس طرح کے مرکز میں سرگرم عمل ہیں اور امید ہے کہ اس مرکز کی تعلیمی وتحقیقی سرگرمیاں محقیقین ودانشوروں کے مورد استفادہ قرار پائے گی ۔

اس مرجع تقلید نے تاکید کی : شیعہ انسائیکلو پیڈیا کا نہ ہونا ایک بہت بڑی کمی تھی کہ اس مرکز کے انجام دینے کے ساتھ ہی یہ کمی بھی ختم ہوگئی ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے موجودہ انسائیکلو پیڈیا میں ابھی کچھ کمیاں موجود ہیں کہا : الحمد للہ اسلامی انسائیکلو پیڈیا جو ابھی تک 18 جلدوں میں منتشر کی جا چکی ہے مختلف زاویہ سے کامیاب رہی ہے اور یہ کامیابی اسے مناسب ادارہ کئے جانے پر علامت ہے ۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬