21 September 2010 - 16:15
News ID: 1847
فونت
حجت الاسلام رشاد:
رسا نیوزایجنسی - حجت‌الاسلام رشاد نے تاکید کی : ھم ایک مسلمان عالم دین ہونے کے لحاظ سے عالمی معاشرے کو مشورہ دے رہے ہیں کہ عالمی معاشرے دنیا کے دیگر سیاسی ، ذاتی حقوق کی طرح دینی حقوق کا بھی اعتراف کرتے ہوئے حقوق ادیان کے نام سے قوانین تنظیم کریں جس تمام ملتیں اور مملکتیں اس پر پابند ہوں ۔
حجت الاسلام رشاد

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپوٹ ککے مطابق ، اسلامی ثقافت وتفکر ریسچرسنٹر کے سربراہ ، حجت‌الاسلام علی اکبر رشاد نے «العالم» ٹی وی سے گفتگو میں قران کریم کے اسباب وعلل کی گفتگو میں کہا : ایک اسمانی کتاب کی توھین جو صلح وعدالت ، علم ومعرفت ، تقوی ومعنویت ، انسانوں کے درمیان اخوت واتحاد برادری کی پیغامبر ہے اور ایک عظیم انسانی تمدن کے اغاز کی بنیاد ہے درحقیقت انسان کی حثیت وعزت کی توھین ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : حقیقتا اس طرح کی اھم شئی کی توھین کہ جس کی دنیا کی چوتھائی احترام کرتی ہے درحقیقت کروڑوں انسانوں کے جزبات کو مجروح کرنے کے برابر ہے ۔

حجت‌الاسلام رشاد نے مغربی دنیا کی جانب سے اس طرح کے دینی و مذھبی مقدسات کو متعدد بار مورد اھانت قرار پانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھم ایک مسلمان عالم دین ہونے کے لحاظ سے عالمی معاشرے کو مشورہ دے رہے ہیں کہ عالمی معاشرے دنیا کے دیگر سیاسی ، ذاتی حقوق کی طرح دینی حقوق کا بھی اعتراف کرتے ہوئے حقوق ادیان کے نام سے قوانین تنظیم کریں جس تمام ملتیں اور مملکتیں اس پر پابند ہوں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬