22 September 2010 - 15:35
News ID: 1850
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی کی موجودگی میں حوزہ علمیہ کی پہلی اخلاقی نشست مسجد اعظم قم میں منعقد ہوئی ۔
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے اج درس خارج فقہ کے اغاز سے قبل جو مسجد اعظم قم میں منعقد ہوا اخلاقی نکات بیان کرتے ہوئے کہا : معاشرے خصوصا گھرانوں میں ایک دوسرے کی بہ نسبت بغض و کینہ اور بدبینی اختلافات کا باعث ہے ۔

اس مفسر قران کریم نے مزید کہا : اگرھم افراد کی خطاوں کوبھولنے کی کوشش کریں اور اس کے عوض اس کی محبتوں کو یاد رکھنے کی سعی کریں تو معاشرے سے اختلافات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اپس میں میل محبت بڑھے گی ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے اس عظیم المرتبت استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام میں اداب معاشرت کو خاص اھمیت حاصل ہے کہا : بدون شک اسلام کے طرح کسی بھی دین ومذھب میں اخلاقی بارکیوں پر توجہ نہی کی گئی کیوں کہ ھمارے پیغمبر اسلام کی ذمہ داریوں میں سے اخلاقیات کی تکمیل اھم ذمہ داری تھی اسی بنیاد پر اسلام میں اخلاقیات پر خاص توجہ دی گئی ہے ۔

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے طلاب حوزہ علمیہ قم کے درمیان یاد دہانی کی : بہت ساری مشکلات کا اغاز وہاں سے ہوتا ہے کہ افراد اپنے مومن بھائی کی غلطیوں کی شمارش کرنے لگتے ہیں اور اسے ان یاد دلاتے ہیں جب انسان کو جاننا چاھئے کہ اس نے خود بھی اپنی زندگی میں بہت ساری غلطیاں کی ہیں اور جس طرح وہ خدا سے بخشش کا خواھاں رہتا ہے ویسے ہی اسے بھی اپنے برادر مومن کی خطاوں درگزر کرنا چاھئے ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا : ھم بجائے اس کے کہ ایک دوسرے کی بہ نسبت بدبین ہوں ایک دوسرے پر اعتماد کریں اور اپس میں میل محبت کے ساتھ زندگی بسرکریں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬