کل قم میں ایک علمی نشست میں :
رسا نیوزایجنسی - حضرت فاطمہ زھراء کے سلسلے میں وھابیت کی جانب سے پیش کردہ شبھات کا جائزہ لینے کی غرض سے محبان ام الائمہ کمیٹی کی جانب سے مدرسہ حجتیہ قم میں کل اس سلسلے کی تیسری نشست منقعد کی جائے گی ۔

محبان ام الائمہ کے سربراہ ، حجتالاسلام سیدمرادرضا رضوی نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں مدرسہ حجتیہ قم میں اس علمی نشست کے انعقاد کی خبر دی ۔
انہوں نے مزید کہا : اج وسیع پیمانے پر وھابیت کے شبہات سے دنیا کے مسلمان چاھے وہ شیعہ ہوں یا سنی کے دامن گیر ہے اور طلاب اس کے خطرات سے بھی واقف نہی ہیں ۔
حوزہ علمیہ قم کے اس طالب علم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ نشست وھابیت کے ہاتھوں انھدام جنت البقیع کی مناسبت سے منعقد کی جارہی ہے کہا : اس نشست کے انعقاد کا مقصد فاطمہ زھراء (س) کے سلسلے میں وھابیت کی جانب سے ایجاد کردہ شبھات کا جائزہ لینا ہے کہ اس طرح کی نشست ابھی تک قم میں منعقد نہی کی گئی ہے ۔
حجتالاسلام رضوی نے مزید کہا : اس علمی نشست میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے معروف استاد ، حجتالاسلام احمد عابدی اور حوزہ علمیہ کے معروف محقق ، حجتالاسلام محمد الحسون تقریر کریں گے ۔
واضح رہے کہ حضرت فاطمہ زھراء کے سلسلے میں وھابیت کے جانب سے پیش کردہ شبہات کا جائزہ کے عنوان سے یہ علمی نشست کل جمعرات شام 16 مسجد مدرسہ حجتیہ قم میں منعقد ہوگی ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے