25 September 2010 - 16:47
News ID: 1862
فونت
قران کریم کی اھانت کے اعتراض میں :
رسا نیوزایجنسی - عراق کے کچھ شھروں میں نماز جمعہ پڑھنے والوں نے قران کریم کی اھانت کے اعتراض میں کفن پہنا اور قران سروں پر اٹھائے ۔
قران کريم

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراق کے کچھ شھروں میں نماز جمعہ پڑھنے والوں نے امریکا میں قران کریم کی اھانت کے اعتراض میں گذشتہ روزاپنے گھروں سے کفن پہنے اور قران سروں پر اٹھائے نماز جمعہ ادا کرنے گئے ۔

عراق کے مختلف شھرجیسے کربلا ، کوفہ ، کاظمین ، اور صدر سٹی سے نماز جمعہ کے لئے جاتے وقت گھروں سے کفن پہنے اور قرانوں کو سروں پر رکھے نماز جمعہ پڑھنے گئے ۔
یہ نماز گزار قرانوں کو سرپہ اٹھائے امریکا مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد ، ھمارا قانون قران ہے ، ھیھات منا الذلہ جیسا نارہ لگا کر امریکا میں کی جانے والی قران کی توھین اور امریکی حکومت کی خاموشی پہ شدید اعتراض کا اعلان کررہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ نماز جمعہ کے ختم ہونے کے بعد عراق کے مختلف شھروں میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف جلوس بھی نکالے گئے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬