29 September 2010 - 10:15
News ID: 1879
فونت
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اقوام متحدہ کو ایک ناکارہ ادارہ بتایا جو دنیا میں امن قائم کرنے میں یکسرے ناکام رہا ہے ۔
فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ مکے مطابق ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے گذشتہ دنوں جہاد اسلامی کےاھل کاروں کی شہادت پر جہاد اسلامی کے سربراہ ، ڈاکٹر رمضان عبد اللہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: فلسطین کی آزادی کے لئے بہایا جانے والا شہداء کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائے گااوراقوام متحدہ ایک ناکارہ ادارہ ہے جسے ختم کر دیا جانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا : ایک طرف عالمی استعمار امریکا نے فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن مذاکرات کی ڈرامائی میز سجا رکھی ہے جس کا نتیجہ فلسطینیوں کے خون کی صورت میں برآمد ہو رہا ہے اور دوسری جانب عالمی استعمار اور عالمی دہشت گرد قوت امریکا نے اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقے میں فلسطینیوں کی بستیوں کو مسمار کر کے یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا غیر قانونی اور غیر انسانی حق بھی دے رکھا ہے جو مغربی ممالک کی جمہوریت پر ایک بڑا اور اہم سوالیہ نشان ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما ؤں نے تاکید کی : گذشتہ دو ہفتوں میں غاصب صہیونی فوجیوں نے غزہ اور ملحقہ علاقوں پر ٹینکوں اور جنگی جہازوں سے شدید گولہ باری کر کے درجنوں مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کو شہید اور متعدد کو ذخمی کردیا ۔

انہوں نے مزید تاکید کی : اقوام متحدہ ایک ایسا ناکارہ ادارہ ہے جو دنیا میں امن قائم کرنے میں یکسرے ناکام رہا ہے لہذٰا ایسے ناکام اور فضول اداروں کو بند کر دیا جائے اور ان پر خرچ کی جانے والی رقم کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

او آئی سی کے جنرل سیکرٹری احسن اکمل الدین نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا : وہ وقت آ گیا ہے کہ مسلم ممالک صہیونیت کے خلاف نبرد آزما ہوں ۔

انہوں نے اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک کی بیداری پر تاکید کرتے ہوئے کہا : فلسطین کا دفاع یقینا بالواسطہ اپنی مملکت اور دنیا کے امن کا دفاع ہے کیوں دنیا میں امن کے قیام کا مسئلہ صرف اسی وقت حل ہو سکتا ہے جب اسرائیل نامی ریاست کا وجو د نہ ہو۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬