03 October 2010 - 14:46
News ID: 1896
فونت
رسا نیوزایجنسی – تبریزکے امام جمعه نے امر به معروف و نهی از منکر کو عملی جامہ پہنانے میں سب کی ذمہ داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا : اخلاقی مفاسد سے مقابلہ میں فقط ثقافتی برتاو کافی نہی ہے ۔
شھادت امام جعفر صادق کے روز مراجع ماتمي جلوس ميں شھادت امام جعفر صادق کے روز مراجع ماتمي جلوس ميں

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی شھر تبریز سے رپورٹ کے مطابق ، مشرقی آذربایجان میں نمائندہ ولی فقیہ ، آیت الله محسن مجتهد شبستری نے کل انتظامیہ کے اھل کاروں سے ملاقات میں کہا : معاشرے میں امنیت کے قیام انتظامیہ کی فعالیتیں قابل قدر ہیں مگر انتظامیہ عدلیہ کے ساتھ اخلاقی مفاسد خصوصا بد حجابی کے کنٹرول کرنے میں خاص توجہ مبذول کرے ۔

آیت‌الله شبستری نے اسلامی معاشرے میں پلیس کے وظائف کی تشریح کرتے ہوئے کہا : اخلاقی فساد پھلانے والوں سے مقابلہ انقلاب اسلامی کے وظائف میں سے ہے اور معاشرے میں امینت ونظم کی برقراری پلیس کے اھم وظائف میں سے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مذھبی ثقافت کی ترویج معاشرے میں اخلاقی امنیت فراھم کرتی ہے کہا : اخلاقی مفاسد سے مقابلے میں فقط ثقافتی برتاو کافی نہی ہے بلکہ بعض افراد جنہوں نے اس سلسلے میں منظم گروہ تشکیل دے رکھا ہے قدرت کے ساتھ برتاو کرنا بہت ضروری ہے ۔

شھر تبریز کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ معاشرے میں پھیلتی ہوئی بد حجابی اور اخلاقی مفاسد سے مقابلے کی عوام خواھان ہے کہا : معاشرے کی ھر فرد کی امینت فراھم کرنے کی پلیس کی ذمہ داری ہے اور پلیس ھر قسم کے پھیلتے ہوئے مفاسد کے سلسلے میں جواب گو ہے ۔

انہوں نے امر به معروف و نهی از منکر کا ترک ہونا معاشرے میں پھیلتی ہوئے گمراھیوں کی بنیادی وجہ بتاتے ہوئے کہا : زبان سے یاد دہانی کرنا پوری عوام کی ذمہ داری ہے اور انتظامیہ کا وظیفہ اس بھی زیادہ ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬