28 October 2010 - 14:12
News ID: 2013
فونت
قائد انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي نے قم حکام اور ملازمين سے خطاب ميں عوام کي خدمت کوالھي توفيق بيان کيا ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے آج صبح صوبہ قم کے مختلف شعبوں کے حکام اور عہدہ داروں کے اجلاس سے خطاب ميں عوام کي خدمت کو ايک توفيق قرار ديا اور فرمايا : اگر يہ خدمت قم کے عوام کي مانند باايمان، مجاہد، سماجي اقدامات کے لئے جوش و جذبے سے سرشار اور امتحانوں ميں پورے اترنے والے لوگوں کے لئے ہو تو يقينا اس کي اہميت اور بڑھ جاتي ہے?

اس لئے حکام کو چاہئے کہ قم کے عوام کي زيادہ سے زيادہ خدمت کرنے اور ان کي مشکلات کو رفع کرنے کے لئے جي جان سے کوشش کريں?

اجلاس ميں نائب صدر، کابينہ کے ارکان اور پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي ميں قم کے نمائندے بھي موجود تھے?

قائد انقلاب اسلامي نے شاہ کي استبدادي حکومت ميں قم کے عوام پر ان کي دينداري، علماء سے گہرے رابطے، ديني علوم کے مرکز کي موجودگي اور علماء اور عوام کي مزاحمت و استقامت کي تاريخ کي وجہ سے خاص طور پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حوالہ ديا اور فرمايا : اسلامي انقلاب کي فتح کے بعد شہر قم پر خاص توجہ دي گئي ليکن حقيقت يہ ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں ميں قم کي تعمير و ترقي کے لئے زيادہ تيز رفتاري سے کام ہوا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اس عمل کے اسي رفتار سے جاري رہنے کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا : اگر قم کي تعمير و ترقي کا کام اسي رفتار سے جاري رہا تو اس صوبے کو طولاني پسماندگي سے نجات مل جانے کي قوي اميد ہے?

آپ نے قم کي خدمت کو پورے ملک کي خدمت قرار ديا اور فرمايا : مقدس شہر قم اسلامي جمہوريہ ايران کي آبرو ہے کيونکہ يہ شہر انقلاب اور علماء کي صنف کا مرکز اور ديني علوم اور ممتاز علمي و ديني شخصيات کا گہوارا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے حاليہ دنوں کے دوران قم کے خلاف اغيار سے وابستہ ذرائع ابلاغ کے زہريلے پرچار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے شہر قم کي اہميت کي علامت قرار ديا اور فرمايا : گزشتہ تيس برسوں کے دوران اسلامي نظام کے مخالفين کي تشہيراتي مہم کا ايک منصوبہ انقلاب اور اسلام کا مظہر سمجھي جانے والي چيزوں خاص طور پر شہر قم کي تحقير اور تنقيص کرنے کي کوشش رہي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : دشمن، قم کو عظمت اسلام کا مرکز اور پرچم انقلاب کا ستون مانتے ہوئے اس کے خلاف ہميشہ خاص سازشوں پر کاربند رہا ہے اور اسي ضمن ميں اس نے قم ميں اسلامي انقلاب کي مخالفت کا اڈہ قائم کرنے کي کوشش کي?

آپ نے فرمايا : اس سازش اور منصوبہ بندي کے تحت قم کے عوام کے جذبات اور افکار و نظريات پر اثر انداز ہونے کي کوشش کي جا رہي ہے اور اس سازش کے سد باب کا واحد راستہ قم کے عوام کي خدمت کے لئے پہلے سے زيادہ محنت اور عوام کي زندگي کي مشکلات کو برطرف کرنا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : اہل قم نے حال کے دنوں ميں اپنے زوردار تعاون سے دشمن کي سازشوں اور پروپيگنڈے کا پوري سنجيدگي سے جواب ديا ہے اور اپنے دلوں ميں پنہاں ايمان کي طاقت اور اپني بيداري کا لوہا منوايا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے حکومتي وسائل کے محدود ہونے کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا : قم کے عوام کي مشکلات کے حل کے لئے ان کي درجہ بندي اور ترجيحات کا تعين ہونا چاہئے اور پھر اس پر سنجيدگي سے کام انجام ديا جانا چاہئے?

آپ نے شہر قم ميں آج منعقد ہونے والے کابينہ کے اجلاس کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا : کابينہ کے صوبائي دوروں ميں منظور ہونے والے سارے بل اسي طرح آج کے اجلاس ميں کئے گئے فيصلے پر پوري توجہ اور باريک بيني کے ساتھ عمل کيا جائے?

قائد انقلاب اسلامي نے پينے کے ميٹھے پاني، محروم علاقوں، صحت عامہ اور طبي وسائل، دستکاري کي صنعت، زراعت کے لئے آبپاشي کے پاني اور صنعت کو قم کے بنيادي امور قرار ديا اور فرمايا : گزشتہ برسوں ميں اور نويں اور دسويں حکومت کے دور ميں گزشتہ حکومتوں کي نسبت کئي گنا زيادہ کام انجام ديا گيا ہے ليکن ملت ايران پر طويل عرصے سے مسلط شدہ پسماندگي کي تلافي کے لئے تمام شعبوں ميں مربوط اور تيز رفتار پيش قدمي کي ضرورت ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے تمام حکام اور عہدہ داروں کو عوام سے خندہ روئي سے پيش آنے کي سفارش کي اور فرمايا کہ عوام الناس سے محبت اور خندہ روئي سے پيش آنا حکام کا سب سے بڑا فريضہ ہے?

آپ نے زور ديکر فرمايا : عوام کي خدمت کي روحاني و معنوي پاداش اس کے دنيوي اجر سے کہيں زيادہ باارزش اور بلند مرتبہ ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے صوبہ قم کے حکام کي زحمتوں اور محنتوں خاص طور پر حال کے دنوں ميں ان کي مساعي کي قدرداني کي?

اس اجلاس کے آغاز ميں نائب صدر جناب رحيمي نے قم ميں منعقدہ کابينہ کے اجلاس کي رپورٹ پيش کي اور کہا : اس اجلاس ميں صوبائي دوروں سے متعلق بل کي منظوري کے علاوہ کچھ نئے فيصلے بھي کئے گئے?

تہران- قم تيز رفتار ٹرينوں کے لئے پٹري بچھانا اور اس کے لئے ڈيڑھ سو ارب تومان کے نئے بجٹ کي تخصيص، ڈھائي سال کے اندر شہر قم کے پسماندہ علاقوں سے تمام محروميوں کا ازالہ اور اس کے لئے ايک سو بيس ارب تومان کے بجٹ کي تخصيص، آئندہ سال ستمبر مہينے تک "مہر ہاؤسنگ پروجيکٹ" کے تحت اکتيس ہزار مکانات کي تکميل اور شہر قم کے لئے پينے کے ميٹھے پاني کے سپلائي کے لئے ايک سو دس ارب تومان کے بجٹ کا تعين قم کے عوام کے لئے کابينہ کے آج کے اجلاس ميں کئے جانے والے اہم فيصلے تھے جن کي جانب نائب صدر نے اپني رپورٹ ميں اشارہ کيا?

صوبہ قم کے گورنر جناب موسي پور نے بھي اجلاس ميں اپني تقرير ميں گزشتہ برسوں، خاص طور پر پچھلے پانچ برسوں کے دوران انجام دي جانے والي خدمات کي جانب اشارہ کيا اور کہا : تيرہ ہزار سے زائد اسکول، کالج اور انتيس اعلي تعليمي مراکز اور يونيورسٹيوں ميں ميں ترپن ہزار طلبہ کي موجودگي، حضرت معصومہ گرلز يونيورسٹيوں کا قيام، قم ميڈيکل يونيورسٹي اور انڈسٹريل يونيورسٹي، اسپتالوں ميں دو ہزار سے زائد بيڈ کا بندوبست، دو سو تيرہ طبي اور معالجاتي مراکز، تين سو ساٹھ اسپورٹس کامپليکس، چاليس ہزار لينڈ لائن ٹيلي فون چھے لاکھ پچيس ہزار موبائل سم کي فراہمي شہر قم کے لئے انجام دئے جانے والے اہم اقدامات ميں سے ہيں?

انہوں نے صنعتي، زراعتي مراکز اور ڈيري فارموں کو شہر قم کي خصوصيت قرار ديا اور کہا : ان خدمات کے بعد بھي صوبہ قم ميں بہت سي مشکلات ہيں جن ميں ايک، اس شہر کا فرسودہ ڈھانچہ ہے?

اس اجلاس کے اختتام پر قائد انقلاب اسلامي کي امامت ميں حاضرين نے نماز ظہرين ادا کي?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬