07 November 2010 - 15:37
News ID: 2055
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر نقوي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام حسن ظفر نقوي نے درہ ادم خيل کي مسجد ميں بم دھماکے کي مذمت کرتے ہوئے پوري قوم سے متحد ہوکر دھشت گرد سے مقابلہ کرنے کي درخواست کي ?
حجت الاسلام حسن ظفر  نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، پيام ولايت فاؤنڈيشن کراچي ڈويژن کے تحت منعقدہ شہيدان راہ کربلا کانفرنس سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوي نے کہا : دہشت گرد ملک کو غير مستحکم کرنا چاہتے ہيں لھذا اب ان خلاف پوري قوم کو متحد ہوکر سامنے انا ہوگا?

انہوں نے ھرخاص و عام کو ميدان عمل ميں آنے کي اپلي کرتے ہوئے کہا: دھشت گرد عناصرنے مساجد، امام بارگاہوں اور مزارات کو نشانہ بنا کر اور عوام کو خاک و خون ميں نہلا کر ملک کي جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہيں ?

اس کانفرنس ميں مولانا خورشيد انور نے کہا : شہيد قوم کا سرمايہ ہيں اور انہوں نے جس طرح اپني جان قربان کر کے وطن کو جلا بخشي ہم است ھرگز فراموش نہيں کرسکتے?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ آج کراچي سے خيبر تک پورا ملک دہشت گردي کي لپيٹ ميں ہے کہا : ہر آنکھ شہداء کے غم ميں اشکبار ہے اور اب ضروري ہے کہ پوري قوم دہشت گرد اور ان کے سرپرستوں کو بتائے کہ پاکستاني قوم اپس ميں متحد ہے?


مولانا جعفر سبحاني، آغا آفتاب حيدر جعفري، مولانا اميني، مولانا رجب علي بنگش، مولانا خادم حسين استوري، ايس ايم نقي، علي صفدر اور ديگر نے بھي اس کانفرنس ميں خطاب کيا اور شہدائے ملت جعفريہ کو زبردست الفاظ ميں خراج تحسين پيش کيا، بعد ازاں شہداء کيلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خواني کي گئي? اس موقع پر قبائلي عمائدين نے خصوصي شرکت کي?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬