20 January 2011 - 12:53
News ID: 2314
فونت
آيت الله مکارم شيرازي ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے لبنان اور ٹونس کے حالات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اسلامي ممالک کے سربراہوں کو خطاب کرتے ہوئے تاکيد کي : غيروں اور بيروني ممالک کے لوگوں پر اعتماد کرنے کا زمانہ ختم ہو گيا ہے اور بہتر يہ ہے کہ اپني قوم پر اعتماد کريں ?
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي مراجع تقليد نے ا?ج صبح اسلامي جمہوريہ ايران قم کے مسجد اعظم ميں اپنے فقہ کے درس خارج کے ابتدا ميں لبنان اور ٹونس ميں حاليہ کے سياسي تبديل و تغير و اتفاق کا تجزيہ کرتے ہوئے اپني راي پيش کي ?

مرجع تقليد نے لبنان ملک ميں ہوئے حاليہ واقعات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے لبنان کے وزير اعظم سعد حريري کي حکومت کے گرنے کي وضاحت کي : امريکا اور صھيوني حکومت کو مختلف محاذ پر اس طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے زبردست ضربہ سے اس کي سب اکڑ و گھمنڈ ختم ہو گئي ?

انہوں نے وضاحت کي : دوسري طرف امريکا بھي عراق اور افغانستان ميں ہار کا سامنا کر چکا ہے اور صھيونيوں کي ان ممالک ميں مسلسل ہوئے ناکامي کا خاميازہ لبنان ميں بحراني کيفيت ايجاد کرنے ميں نکالنے کي کوشش کر رہا ہے اور اس ملک ميں داخلي بحران و مشکلات پيدا کرنے ميں مشغول ہے ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے حزب اللہ لبنان کے جنرل سيکريٹري سيد حسن نصر الله کي تقرير کي طرف اشارہ کرتے ہوئے بيان کيا : ميں حسن نصر اللہ کے پيغام سے لطف اندوز ہوا ، حسن نصر اللہ نے کئ مرتبہ تاکيد کي ہے کہ ھم لوگ اپني قوم و عوام پر منحصر ہيں کسي غير و بيروني ممالک پر ھم لوگوں کو بھروسہ نہي ہے ?

مرجع تقليد نے امريکا اور صھيونيسم کا اصلي مقصد مشرق وسطي کے علاقہ ميں بحران کا ايجاد کرنا جانا ہے اور اس حالات ميں دشمنوں کي شيطنت و سازش ميں ہوشياري کي ضرورت کي تاکيد کي : اگر يہ لوگ اپنے بحران ايجاد کرنے کے مقصد ميں کامياب ہو گئے تو اس علاقہ ميں ان کے ہاتھ کھلتے چلے جائينگے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬