07 September 2009 - 12:22
News ID: 234
فونت
قائد انقلاب اسلامی کا وینزویلا کے صدر سے ملاقات
رسا نیوز اجنسی – رہبر معظم انقلاب اسلامی آج وینزویلا کے صدر جناب ہوگو شاویز سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا : امریکہ کی مسلسل ناکامیاں اور روز افزوں اس کے رعب و دبدبے اور طاقت میں کمی ایک ناقابل انکار حقیقت کی غماز ہے اور وہ ہے دنیا میں رو نما ہونے والی تبدیلی ۔
امریکہ کی مسلسل ناکامیاں اور روز افزوں اس کے رعب و دبدبے اور طاقت میں کمی ایک ناقابل انکار حقیقت کی غماز ہے اور وہ ہے دنیا میں رو نما ہونے والی تبدیلی



رسا نیوز ایجنسی کا قائد انقلاب اسلامی کے خبر رسا سائٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے آج وینزویلا کے صدر جناب ہوگو شاویز اور ان کے ہمراء آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور وینزویلا کو آپسی تعاون کو مزید فروغ اور وسعت دے کر مستقل موقف رکھنے والے ممالک کے نئے تشکیل یافتہ محاذ کو قوت اور استحکام بخشنا چاہئیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئیے معنوی اور روحانی تقویت کو ضروری قرار دیتے ہوئے مزید فرمایا : اگر انسان کے اندر شکست ناپذیری اور مزاحمت کا جذبہ بیدار ہوجائے تو وہ کبھی بھی میدان عمل میں شکست و ہزیمت سے دوچار نہیں ہو گا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دنیا کے مختلف حصوں میں امریکہ کی مسلسل ناکامیوں اور شکستوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا : امریکہ کی مسلسل ناکامیاں اور روز افزوں اس کے رعب و دبدبے اور طاقت میں کمی ایک ناقابل انکار حقیقت کی غماز ہے اور وہ ہے دنیا میں رو نما ہونے والی تبدیلی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیُۃ اللہ خامنہ ای نے، عراق ، افغانستان ، لبنان اور فلسطین میں امریکہ کی ناکامیوں اور سنگین مالی اخراجات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : ایران کے بارے میں امریکہ کی ناکامی ، دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے ۔

موصوف نے مزید فرمایا : لاطینی امریکہ میں بھی حالات بدل چکے ہیں ، جسے ایک دور میں امریکہ کی جاگیر سمجھا جاتا تھا آج وہاں بھی نئی نئی طاقتیں سر اٹھا رہی ہیں اور روز بہ روز ان کی طاقت بڑھتی جا رہی ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مزاحمت کے محاذکی کامیابیوں کو انسانوں کے عزم و اراد ے ، محنت و مشقت اور پروردگار عالم کے لطف و کرم کا مرہون منت بتایا اور یاد دلایا ؛ ان کاوشوں میں مزید تیزی آنا چاہئیے تا کہ مزاحمت کے محاذ کی طاقت میں روز افزوں اضافہ ہو سکے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سیاسی تعاون کو طاقت کے فروغ کے لئیے ضروری قرار دیتے ہوئے فرمایا : ایران اور وینزویلا کو سیاسی تعاون کے ساتھ ساتھ ، صنعتی ، اقتصادی ، بینکی اور دیگر شعبوں میں آپسی تعاو ن کو فروغ دینا چاہئیے ۔

اس ملاقات میں (جس میں ایرانی صدر جناب احمدی نژاد بھی موجود تھے ) وینزویلا کے صدر جناب ہوگو شاویز نے ایک بار پھر رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کی توفیق پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر سے ہونے مذاکرات کو انتہائی مثبت قرار دیا اور کہا : ان مذاکرات میں آپسی تعاون کو فروغ دینے کے لئیے بہت ہی مفید معاہدے طے پائے ہیں کہ جن میں سے ایک معاہدہ مشترکہ بینک کی تشکیل سے مربوط ہے ۔

موصوف نے زور دیا کہ مذکورہ بینک ایک طاقتور اقتصادی مرکز میں تبدیل ہو سکتا ہے اور دیگر ممالک تک پھیل سکتا ہے ۔ وینزویلا کے صدر نے مزید کہا : آپسی اتحاد اور تعاون اور طاقت میں اضافہ ، دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے ۔

وینزویلا کے صدر نے دونوں ملکوں کے مابین طے پانے معاہدوں پر عمل درآمد پر نظارت رکھنے کے لئیے تشکیل پانے والی کمیٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : مذکورہ کمیٹی ہر دو ماہ میں ان معاہدوں کی پیشرفت کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کر ےگی تا کہ مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے اور معاہدوں کے عمل درآمد میں تیزی لائی جاسکے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬