27 January 2011 - 17:37
News ID: 2345
فونت
لبنان کے شيعه عالم دين :
رسا نيوزايجنسي - شيخ صادق نابلسي نے حزب اللہ کے ہاتھوں ميں اسلحہ کو مقدس ھدف مقبوضہ فلسطين کي ازادي کيلئے بيان کيا اور اس کے مخالفين کو لبنان ميں فتنہ پھيلانے والا اور امريکا سے وابستہ عنوان کيا ?
 شيخ صادق نابلسي


رسا نيوزايجنسي کي لبناني نيوز پيپر اللواء سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، لبنان کي برجستہ ومعروف شخصيت شيخ صادق نابلسي نے گزشتہ روز چہلم کي منابست سے حزب اللہ لبنان کي جانب سے منقعدہ پروگرام ميں جو حضرت زهرا (س) کيمپليکس شهر صيدا جنوب لبنان ميں منعقد ہوا يہ بيان کرتے ہوئے کہ لبنان کے شيعوں کي ہاتھوں ميں اسلحے کي موجودگي جاہ طلبي يا امتياز نہي ہے کہا : ھمارے ہاتھوں ميں اسلحہ غاصب صھيونيت کے مظالم کے بناء پر ہيں ?

شيخ صادق نابلسي نے اسلحے کو اعراب واسرا?ئيل کے درميان جنگ ميں مقابلہ کا حصہ بيان کيا اور کہا : لبنان کے شيعہ ھرگز قبائلي اور خانداني معياروں کے تابع نہي ہيں بلکہ انہوں نے علاقے کي امينت کي بنياد پر اسلحہ اٹھايا ہے ?

انہوں نے کہتے ہوئے کہ حزب اللہ لبنان کا اسلحہ زورازامائي يا غندہ گردي کے لئے نہي تاکيد کي : يہ اسلحہ مقبوضہ فلسطين کو ازاد کرانے اور اسرائيل کے پنجوں سے اپني سرزمين کي حفاظت کي غرض سے ہاتھوں ميں موجود ہے ?

اس لبناني عالم دين نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حزب اللہ لبنان کا اسلحہ مقدس اھداف کي بنياد پر ہے اور اسي ھدف کے تحت باقي رہے گا کہا : جو لوگ اسے بدنام کرنا چاھتے در حقيقت ملک ميں داخلي فتنہ پروري ميں مشغول ہيں اوروہ امريکا واسرائيل کے اھداف کي تکميل ميں مشغول ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬