08 February 2011 - 16:06
News ID: 2394
فونت
حجت الاسلام امين شھيدي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام امين شھيدي نے کہا کہ شيعہ سني اتحاد کو انقلاب اسلامي ايران کے مرھون منت ہے جسے فلسطين ، لبنان اورديگر ممالک ميں مشاھدہ کيا جاسکتا ہے ?
حجت الاسلام امين شھيدي

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے رکن حجت الاسلام امين شھيدي نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں امت اسلاميہ کے درميان اتحاد ويکجہتي جو انقلاب اسلامي ايران کے مرھون منت بيان کرتےہوئے کہا : اج ھم فلسطين ، لبنان اور ديگر ممالک ميں سے کاملا ديکھ سکتے ہيں کہ دشمن نے اسے توڑنے کيلئے کيسے کيسے حربے استعمال نہي کئے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کا اپسي اتحاد ھميشہ علماء ودانشوروں کي خاص توجہ کا محتاج ہے کہا : ھماري بڑي مشکل يہ ہے سامراجيت نے اس اختلاف کو ھوا دينے ، لوگوں کے دل ميلا کرنے اور عوام کے احساسات سے کھلواڑ کرنے کي غرض سے کے لئے بہت ساري کتابيں ، رسالے منتشر کررکھے ہيں تاکہ مسلمان ايک دوسرے کي بہ نسبت متنفر ہوسکے ?

انہوں نے مسلمانوں کي پچھلي طرز زندگي کو بيان کرتے ہوئے کہ گذشتہ زمانے ميں افراد بغير مسلک کو مذھب کي قيد وبند کے اپسي رشتے ميں جڑ جايا کرتے تھے کہا : مگرامريکا ، اسرائيل اور اس کے الہ کار وھابيت اور اس جيسے افکار کے افراد نے اج رشتہ داروں کو ايک دوسرے سے چھڑا ديا کہ جسے ھر دو فرقے کے لوگ بخوبي محسوس کررہے ہيں ?

انہوں نے اس سلسلے ميں اجماعات ، کانفرنس کے انعقاد اور علماء ودانشوروں کے اپسي مذکرات کي ضرورت پر تاکيد کرتے ہوئے کہا : بہتر ہےکہ مذاھب و مسالک مشترکہ جوانب کو ليکر ايک دوسرے کا ساتھ ديں اور اختلافي باتوں سے پرھيز کريں کيوں کہ اسي ميں قوم وملت اور اسلام کي بقا کا دار ومدار ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اتحاد کے حوالے سے امام خميني (رہ) کا بيان فطرت انساني کے مطابق ہے کہا : اس پيغام پر اج بھي عمل کيا جاسکتا ہے کيوں يہ قران ايات کا ائينہ ہے اور قران کے مفاھيم والفاظ ھرگز پرانے نہي ہوسکتے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے اس اتحاد کے سلسلے ميں فراوان کوشش کرني ہوگي کيوں کہ سامراجيت کے ہاتھوں ڈالے ہوئے سازش کے اب نے معاشرے ميں فساد کي جڑيں مضبوط کرديں ہيں کہا : اميد ہے کہ علماء اور مذھبي قائدين اپني بے وقفہ کوششوں کے ذريعہ بظاھر بکھري امت کو متحد کرديں گے ، ھمارے پاکستان اورھمجوار ممالک ميں اتحاد اس امت اسلاميہ کو ايک شيشہ پلائي ہوئي ديوار کے مانند بنا کر رکھ دے گا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬