13 February 2011 - 17:27
News ID: 2410
فونت
اماميہ ميڈيکس انٹرنيشنل ارگنايزشن کے ارکان نے :
رسا نيوزايجنسي - اماميہ ميڈيکس انٹرنيشنل ارگنايزشن کے ارکان نے کربلا معلي ميں زائرين امام حسين کا فري ميں معاينہ کيا ?
ميڈيکل کيمپ


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، امريکا ميں مقيم شيعہ ڈاکٹرس کي بين القوامي تنظيم ، اماميہ انٹر نيشنل ڈاکٹرس ارگنايزشن نے کربلا معلي ميں اربعين امام حسين عليہ السلام کے موقع پر ميڈيکل کيمپ کا انعقاد کيا ?

اس رپورٹ کے مطابق ، پوري دنيا سے مختلف گوشے کے آئے پانچ ہزار سے زائد زائرين کا علاج کيا گيا اور ان ميں دوائيں تقسيم کي گئيں ?

يہ کيمپ جس ميں امريکا، کينيڈا ، برطانيہ ، اور پاکستان کے انتہائي ماہر ڈاکٹرس موجود تھے انہوں نے عراق و کربلا کے مقامي ڈاکٹرس و پيرا ميڈيکل اسٹاف و والنٹيرز کے تعاون سے ايک انتہائي کامياب کيمپ کا انعقاد کيا?

چہلم کے موقع پر ٹيم کي صورت ميں کربلا پہنچے ان ڈاکٹرس نے عراق ميں موجود مراجع کرام آيت الله بشير نجفي ، آيت الله الحکيم و آيت الله فيضي اور حرم امام حسين ميں آيت الله العظمي سيد علي سيستاني ? کے نمائندہ جناب شيخ مہدي کربلائي سے بھي ملاقات کي?

تمام مراجع عظام اورعلماء کرام نے اماميہ انٹرنيشنل ميڈکس کي جانب سے کيمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوے ائي ايم ائي کي ٹيم کے تمام ڈاکٹرس کے جذبہ کي بے حد تعريف کي اورخدا وند متعال سے ان کے لئے جزاء خير کے خواستگار ہوئے ?

واضح رہے کہ اماميہ انٹرنيشنل ميڈکس امريکا ميں مقيم شيعہ ڈاکٹرس کي بين القوامي تنظيم ہے جس ميں دنيا کے شيعہ ماھر ڈاکٹرس رکن ہيں اورغريبوں مفلسوں کا وقتا فوقتا فري ميں علاج کرتے ہيں .

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬