20 February 2011 - 16:23
News ID: 2434
فونت
آيت‌الله مکارم شيرازي:
رسا نيوزايجنسي - آيت‌الله مکارم شيرازي نے بحرين کے حاليہ اسفبار حوادث کے سلسلے سے پيغام ديتے ہوئے کہا : ھمارا دنيا کے شيعوں سے مطالبہ ہے اس جنايتوں کے مقابل خاموشکي اختيار نہ کريں اور ھر جانب سے اس ظالم کے خلاف اواز اٹھائيں تاکہ بحرين کي عوام خود کو تنھا محسوس نہ کرے اور ظالم حکام بھي انہيں تنھا تصور نہ کريں ?
آيت‌الله مکارم شيرازي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد ميں سے حضرت آيت‌الله ناصر مکارم شيرازي نے گذشتہ روز اپنے پيغام ميں بحرين کے افسوس ناک حادثہ کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : عالمي معاشرے سے ھمارا مطالبہ ہے کہ اس جنايتوں کے مقابل خاموشي اختيار نہ کريں اور بحرين کے ڈيکٹيٹرکوھرجنايت انجام دينےکا موقع نہ دے?

اس پيغام کا مکمل پيغام يہ ہے :

بسم الله الرحمن الرحيم

بحرين ميں بہت دردناک حوادث انجام پارہے ہيں بيروني طاقتوں کے فرمان پرظالم حکام خون کي ھولي کھيل رہے ہيں اورشيعہ جواپنے حقوق کے مطالبے کے سوا کسي گناہ کے مرتکب ہوئے ہيں درندہ صفت افراد ان کے خون سے زمين رنگين کئے جارہے ہيں ?

ہم انسانيت کے خلاف بحريني حکام کے اس جنايتوں شديد مذمت کرتے ہوئے عالمي مراکز اور اداروں سے مطالبہ کرتے ہيں کہ وہ بحرين کے ڈکٹيٹر حکمرانوں کو ہر ظلم و ستم روا کرنے کي موقع نہ ديں?

دنيا کے شيعيوں سے بھي ہمارمطالبہ ہے کہ ان جرائم کے مقابل خاموشي اختيار نہ کريں اور ہر طرف سے صدائے احتجاج بلند کريں تا کہ بحرين کے شيعہ خود کو تنہا محسوس نہ کريں اور حکام بھي جان ليں کہ يہ شيعہ يک وتنھا نہي ہيں اوربحريني حکام بخوبي جان ليں وہ اس طرح خود اپني جڑيں کاٹ رہے ہيں اور بحرين کي عوام اخر کار ان کے مظالم نجات پالے گي ?

ميں ضروري سمجھتا ہوں کہ بحريني نوجوانوں کي شہادت پہ اس ملک کے تمام علماء ، مجاہدين اور محترم شہريوں کي خدمت ميں تہنيت و تعزيت عرض کروں اور مجھے اميد ہے کہ ان شہيدوں کے خون کي برکت سے اس ملک کے تمام باشندوں کے مسائل حل ہوں اور خداوند متعال ان کے دشمنوں سے انتقام لے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬