02 March 2011 - 16:09
News ID: 2465
فونت
آيت الله مکارم شيرازي :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے بعض اھل سنت علماء کي طرف سے ظالم و جابر حاکموں کے خلاف اسلامي قوم کي بغاوت کو حرام قرار دينے پر تنقيد کي ہے اور ان سے اپنے فتوي پر دوبارہ غور کرنے کي گزارش کرتے ہوئے قوم کے صفوف ميں شامل ہونے کي تاکيد کي ہے ?
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي مرجع تقليد نے چہار شنبہ کے روز اپنے فقہ کے درس خارج ميں جو کہ جمہوريہ اسلامي ايران کے قم المقدس کے مسجد اعظم ميں علماء و افاضيل کي موجودگي ميں منعقد ہوا علاقہ ميں ہوئے حاليہ تبديليوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بغاوت کے خلاف اھل سنت کے علماء کے فتوہ پر تنقيد کي ?

مرجع تقليد نے کہا : اھل سنت کے بہت ساري علماء کا اعتقاد تھا کہ جو بھي معاشرے کا حاکم وقت ہے وہ اولي الامر کے زمرہ ميں ا?تا ہے اور اس کي اطاعت واجب ہے اور ان ميں سے بعض لوگ يزيد کو بھي اولي الامر جانتے ہيں ?

انہوں نے وضاحت کي : اسلامي امت کي طرف سے ظالم و جابر حاکم کے خلاف حاليہ ميں ہوئے اعتراض نے بعض اھل سنت علماء کے لئے ايک سوال قائم کر ديا ہے ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے کہا : بعض علماء نے صراحت کے ساتھ صاف بيان ديا ہے کہ يہ اعترض و بغاوت حرام ہے اور بعض دوسرے علماء نے بھي اس اعتراض و بغاوت کرنے والوں کو مفسد في الارض کہا ہے ?

انہوں نے کہا : عالم اسلام ميں حاليہ ميں جو حادثہ پيش ا?ئے ہيں يہ ايک موقع ہے کہ وہ لوگ اپنے فتوي پر غور کريں اور اولي الامر کي اطاعت کے وجوب پر نظر ثاني کريں ?

مرجع تقليد نے وضاحت کي : ليبيا کے ڈکٹيٹر معمر قذافي نے بھي اسي فتوہ کو دليل کے طور پر بيان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ميں اولي الامر ہوں ?

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج کے مشہور استاد نے وضاحت کي : ليبيا کے ڈکٹيٹر معمر قذافي نے ليبي ميں خون کي ندي بھا رکھي ہے اور اپنے قوم پر بے حد ظلم و جور کي ہے اور اس ملک کي عوام کو نفسي مريض بھي کہا ہے ، يہاں اب سوال يہ ہے کہ اس صفت کا انسان واجب الاطاعہ ہو سکتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬