10 September 2009 - 17:35
News ID: 251
فونت
امام جمعہ ميرزا پور :
رسا نيوز ايجنسي – حجت الاسلام مولانا سيد قيصر حسين نجفي نے روزہ دار مومنين کو خطاب کرتے کہا : شب قدر شب مقدرات و نزول ملائک اور اس رات بندوں توبہ اس تقديرکے لکھے جانے ميں اثر انداز ہوتي ہے
سيد قيصر حسين نجفي

 

امام رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، امام جمعہ ميرزا پور حجت الاسلام مولانا سيد قيصر حسين نجفي نے روزہ دار مومنين کو خطاب کرتے ہوئے اج کي شب بيداري اور عبادت کي تاکيد کي اورفرمايا : اج بندہ اپنے پروردگار سے سب سے زيادہ نزديک ہوتا ہے اسکي دعا اورتوبہ اسکي تقدير کے لکھے جانے پر اثر انداز ہے
جناب نجفي نےاپنے بيان ميںمزيد کہا : اس لحاظ سےکہ اج کي رات زمين نزول ملائک کا مرکز بني ہے اور اسما ن کے سارے دروازے کھول ديئے جاتے ہيں ، رحمت خداوند تمام بے جان جسم کو حقيقي روح پھونکنے کے لئے امادہ ہے اگر ھم چاھيں تو اس ايک شب ميں اپني تقدير بدل سکتے ہيں .


اپ نے کہا : اس شب ميں برستي ہوئي رحمتوں کے شامل حال ہونےکي اھم شرط يہ ہے کہ بندہ اپني گناہوں کي بناء پر چاھے وہ جتني بڑي ہو مايوس نہ ہو، اور جس طرح وہ اپنے پروردگار سے اپني بخشش کا خواھاں ہے پہلے اپنے حق ميں دوسروں کي خطاکو معاف کردے . 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬