13 March 2011 - 16:47
News ID: 2526
فونت
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے پاکستان ميں بڑھتي ہوئے دھشت گردي پہ نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا : دعووں کے باوجود آج تک کسي دہشتگرد کو سامنے نہيں لايا گيا ?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملّت جعفريہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے پشاور، فيصل آباد اور ملک کے مختلف حصوں ميں ہونے والے بم دھماکوں اور قيمتي جانوں کے ضياع اور متعدد کے زخمي ہونے پر اظہار افسوس کيا ?

انہوں نے کہا : ايسا لگتا ہے کہ عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے اور امن و امان کے قيام سے حکومت کو کوئي دلچسپي نہيں آئے دن اخبارات ميں دہشت گردوں کو پکڑنے اور ان کے سرپرستوں تک رسائي کي خبريں ديکھنے ميں آتي ہيں تاہم آج تک کسي بھي دہشت گرد اور اس کي پشت پناہي کرنے والے کو منظرعام پر نہي لايا گيا?

انہوں نے مجرمين کو قانون کے مطابق سزا نہ دئے جانے پر حکومت کو تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : دھشت گرد افراد واحزاب ہر واردات کے بعد بڑے فخر سے ذمے داري قبول کرنے کا اعلان کرتي ہيں جو انتہائي حيران کن اور افسوسناک ہے?

اس دوسرے بيان ميں شيخ محمد حسن صلاح الدين عرب رياستوں ميں آنے والي اسلامي بيداري کي لہر کو خوش آئند بيان کرتے ہوئے کہا : سامراجي حکمرانوں کي مسلط کردہ حکومتيں اب اپنے انجام کو پہنچ رہي ہيں?

ہيئت آئمہ مساجد و علمائے اماميہ پاکستان کے صدرنے ان بيداريوں کا خيرمقدم کرتے ہوئے کہا : ليبيا، بحرين، تيونس ميں عوام سڑکوں پر نکل آئے ليکن وہاں کے ظالم حکمران نہتے شہريوں پر براہ راست فائرنگ کرکے ان کا خون بہا رہے ہيں جس کي ہم پرزور مذمت کرتے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬