11 September 2009 - 14:05
News ID: 254
فونت
ادارہ اصلاح نے منتشر کیا :
رسا نیوز ایجنسی - ایک کتاب اسلام کی مثالی خواتین کے عنوان سے ادارہ اصلاح لکھنؤ ھندوستان کی طرف سے انتشار ہوا .


رسا نیوز ایجنسی - ایک کتاب اسلام کی مثالی خواتین کے عنوان سے ادارہ اصلاح لکھنؤ ھندوستان کی طرف سے انتشار ہوا .

رسا نیوز ایجنسی کے خبر نگار کے رپورٹ کے مطابق ، ادارہ اصلاح لکھنؤ ھندوستان نے جناب مولانا مقبول احمد صاحب قبلہ نوگانوی سویڈن کی تصنیف کی ہوئی کتاب کی شاعت کی ہے ۔

اسم کتاب {جناب فضہ رضوان اللہ علیھا)
تصنیف :عالی جناب مولانا مقبول احمد صاحب قبلہ نوگانوی سویڈن
ناشر : ادارہ اصلاح لکھنؤ ھندوستان

محترم مولانا مقبول احمد صاحب قبلہ نوگانوی نے اسلام کی مثالی خواتین پر بہت سے معلوماتی اور مفید کتابچہ تحریر فرماۓ ہیں منجملہ ان کے حضرت فضہ پر بھی یہ کتابچہ ہے جو یقینا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔

جناب فضہ غیر معصوم اسلامی خواتین میں صفّ اول کی مضبوط اعصاب والی خاتون ہیں جنہوں نے قدم قدم پر یزیدی جبرو استبداد سے ٹکّر لی ہے ، اپنی مخدومہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی پیروی میں انہوں نے جو انقلاب برپا کیا تھا وہ رہتی دنیا تک باقی رہے گا ۔

 مولانا مقبول احمد صاحب نے اس مختصر اور مفید کتاب میں جناب فضہ کی زندگانی کو مختصر لیکن بہت ہی اچھی طرح سے پیش کیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬