23 March 2011 - 14:05
News ID: 2568
فونت
پي ايل ايف کيجانب سے آرٹس کونسل ميں :
رسا نيوزايجنسي - فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان نے 27,28 مارچ کو ”آزاديئ فلسطين و اسلامي بيداري”کے عنوان سے آرٹس کونسل ميں تصاويري نمائش کا انعقاد کيا جائے گا ?
مقبوضہ فلسطين

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، فلسطيني عوام پر ڈھائے جانے والے صہيوني مظالم کے خلاف ”آزاديئ فلسطين و اسلامي بيداري” کے عنوان سے تصويري نمائش کا افتتاح 27مارچ بروز اتوار 3 بجے سہ پہرکو ہو گا?

رہنماؤں نے اس نمائش کے انعقاد کے مقصد کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : عالم اسلام ميں عوامي بيداري اور انقلابي تحريکوں کے اصل مقاصد کو سامنے لانے اور پاکستاني مسلمانوں کي فلسطيني اور عالم اسلام کي انقلابي تحريکوں سے اظہار يکجہتي کے لئے فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان ?پي ايل ايف? نے ايک” تصويري نمائش ”بعنوان ” آزادي فلسطين اورعالم اسلام ميں انقلاب”مورخہ 27,28مارچ 2011ء کو ”آرٹس کونسل آف پاکستان کراچي” ميں منعقد کرنے کا فيصلہ کيا ہے ?

انہوں نے اس کي تفصيل بتاتے ہوئے کہا : اس نمائش ميں شہراور آرٹس اسکولوں کے معروف آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشرق وسطي? ميں اسلامي بيداري کي لہر اور آزادي فلسطين کے عنوان کو اجاگر کريں گے اور آرٹس اسکولوں کے طلباء کے درميان اسي عنوان سے مقابلہ جات بھي منعقد کئے جائيں گے?

اس تصويري نمائش ميں فوٹو گرافر ايسوسي ايشن ?پي اے اے ايف? کے فوٹو گرافرزبھي اپني تصاوير کي نمائش پيش کريں گے اور اس مقابلے ميں حصہ ليں گے?

اورفلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کي جانب سے تاريخ فلسطين پر مفصل اور جامع ويڈيو سي ڈي کا اجراء بھي کيا جائے گا ?

تصويري نمائش کے مقابلے ميں پہلي دوسري اور تيسري پوزيشن حاصل کرنے والے آرٹسٹ، طلباء، فوٹو گرافرز اور ديگر شرکاء کو بالترتيب پچيس، پندرہ اور دس ہزار کے انعامات سے نوازا جائے گا?
اس تصويري نمائش ميں سياسي و مذہبي جماعتوں کے قائدين شرکت کريں گے اور نمائش کا دورہ کريں گے?

قابل ذکر ہے کہ اس تصويري نمائش کا افتتاح مورخہ 27 مارچ بروز اتوار ، ٹھيک 3 بجے سہ پہرکو جماعت اسلامي کے مرکزي رہنماء پروفيسر غفور احمد ،آرٹس کونسل کے صدر جناب احمد شاہ کے بدست ہوگا اوراس کا اختتاميہ 28 مارچ بروز پير 5 بجے شام کو ہو گا جس ميں طلبائ،آرٹسٹ او فوٹو گرافر حضرات کو انعامات تقسيم کئے جائيں گے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬