11 September 2009 - 18:01
News ID: 261
فونت
آیت الله سبحانی :
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله سبحانی نے کہا : انسان کو بهترین و صحیح پیچاننے والا خدای متعال ہے اور تمام بشری مکاتب ایک بعدی ہیں ۔

آيت الله سبحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے خبرنگار کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله جعفر سبحانی مراجع تقلید عظام نے قم کے مدرسہ علمیہ حجتیہ میں روزہ دار کے درمیان آج ظھر اپنے تفسیری جلسہ میں سورہ حدید کی تفسیر کرتے ہوئے کہا : خدا کاملا انسان کو پہچانتا  ہے ، کیونکہ وہ خالق ہے اپنے مخلوق کو اچھے سے پہچانتا ہے اور دوسرے مکاتب انسان کو کامل طور پر نہی پہچان سکتے ، مثال کے طور پر مارکس انسان کو اقتصاد کے چشمہ کے پیچھے سے دیکھتا ہے اور یا فریڈ دعوی کرتا ہے کہ میں انسان شناس ہوں لیکن وہ انسان کو جنسی غریزہ کے چشمہ کے پیچھے سے دیکھتا ہے ۔ تمام بشری مکاتب انسان کے کچھ ہی حصہ کو پہچان سکے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا : خدا وند عالم قرآن میں ارشاد فرماتا ہے « کیا جس نے خلق کیا ہے (وہ اپنے مخلوق کو ) نہی پیچانتا ہے » ۔ خدا ہے کہ جو ہمارے تمام حالات سے با خبر ہے اور ہمارے مصالح و مفاسد کو جانتا ہے ، اسی وجہ سے کہا جاتا ہے حلال محمد حلال ہے قیامت کے روز تک اور حرام محمد حرام ہے قیامت تک کے لیئے ۔


حوزه میں فقه اور اصول کے درس خارج کے استاد نے بیان کیا : غرب میں سمجھا جاتا ہے کہ کامرانی و کامیابی آرام اور سکون میں ہے اور صرف مادیات کے پیچھے بھاگ رہے ہیں لیکن اگر معنویات نہ ہو تو گھرانہ اپنا  حقیقی معنی کھو دیتا ہے اور یہ ایک علمیہ ہے ۔


انہوں نے کہا : کھانے ، سونے ، اور تفریح کے علاوہ اور بھی چیزیں وجود رکھتی ہیں ، حساب و کتاب بھی ہے اور ہمارے اعمال قیامت کے روز ہمارے سامنے پیش کئے جائنگے ۔


آیت الله سبحانی نے معنویت کے سلسلہ میں کہا : خدا وند قرآن میں ارشاد فرماتا ہے « کیا ابھی وہ وقت نہی آیا ہے کہ مومنوں دلوں کو خاضع رکھیں اور خدا کو یاد کریں ۔ »


اور انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہرئے کہا : مغرب کے لوگ خدا کو بھول گئے ہیں اور خدا کو بھولنے کے ہی وجہ سے جنگ جهانی اول و دوم رونما ہوا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ مادی گرائی کی طرف چلے جا رہے ہیں اور معنویات کی وہ کوئی اہمیت نہی رکھتے ۔

حوزہ علمیہ کے نمایہ استاد نے ظہار خیال کیا : اگر مومن حضور قکب کے ساتھ قرآن کو پڑھے تو اس کے قلب پر اس کے معنوی اثر مترتب ہو تے ہیں مثلا عیاذ کے واقعہ کی طرح جو سوره حدید کی سولہوں آیت کو سننے کے بعد اپنے زمانہ کا عابد ہو گیا ۔


انہوں نے یاد دہانی کرائی : قرآن کی آیت سے نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ جو انسان عملی اعتبار سے مادی ہوگا تو اس کا عقیدہ بھی مادی گرا ہو جائیگا خدا وند عالم قرآن میں فرماتا ہے « جو لوگ عملی اعتبار سے برائی انجام دیتے تھے وہ خدا کی آیتوں کو بھی جھٹلایا کرتے ہیں ۔ »


آیت الله سبحانی اپنے گفتگو کے آخری مرحلہ میں کہا : قران مجید میں خدا وند عالم کے ارشاد کے مطابق « اھل کتاب مدیات میں غرق تھے جس کی وجہ سے ان کے دل پتھر ہو گئے ۔ » اگر جوان معنویت سے خالی اور مادیت سے پر ہو جائنگے تب ان کو کنٹرول نہی کیا جا سکتا اور معاشرے میں برائی پھیلنے کی یہ وجہ ہو گی ۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬