10 April 2011 - 15:21
News ID: 2632
فونت
حجت الاسلام سيد کلب جواد نقوي :
رسا نيوزايجنسي - بحريني مظلوموں کي حمايت ميں منعقدہ کانفرنس سے مجلس علماء ھند کے سربراہ ، حجت الاسلام سيد کلب جواد نقوي نے مظلوموں کي مدد کو عالم انسانيت کا اھم فريضہ بيان کيا ?
حجت الاسلام مولانا کلب جواد نقوي


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس علماء ھند کے زير اھتمام درگاہ پنجہ شريف کشميري گيٹ ميں حجت الاسلام سيد علي تقوي ، سيد کلب جواد نقوي ، سيد محسن تقوي ، جلال حيدر نقوي ، اور ديگر علماء وافاضل نے حمايت مظلومين بحرين کانفرنس ميں شرکت کي ?

حجت الاسلام سيد کلب جواد نے نقوي نے بحرين ، يمن ، ليبيا اور ديگر مسلم ممالک ميں مسلمانوں کا خون بہائے جانے پہ شديد مذمت کرتے ہوئے کہا : ھم جمھوريت کي اواز بلند کرنے والوں کي مکمل تائيد اور ان سے حمايت کا اعلان کرتے ہيں ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اج صھيوني طاقتيں عالم اسلام کے خلاف منظم ہوکر حملے کررہي ہيں اور ان کے مقابلہ ميں مسلمانوں کو متحد ہوکرعملي اقدام کرنا ہو گا کہا : امريکا اور ان کے اتحادي مشرق وسطي ميں جاري عوامي تحريکوں کو فرقہ وارانہ تحريک کا رنگ دے کر انہيں کمزور کرنا چاھتے ہيں تاکہ شيطاني سازشوں کي طرف سے لوگوں کا دھيان بٹ جائے اور وہ اپنے استعماري مقا?صد کي تکميل کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے باہمي اتحاد کو بھي پارہ پارہ کرسکيں ?

مجلس علماء ھند کے سربراہ نے انسانوں خصوصا مسلمانوں کي فرياد رسي کے سلسلے سے پيغمبر اسلام کي حديث کا حوالہ ديتے ہوئے کہا : حضور نے فرمايا کہ اگر کوئي انسان مدد کيلئے پکارے تو اس کي مدد کرنا واجب ہے ورنہ وہ مسلمان نہي ہے اس ميں کوئي شرط نہي ہے کہ وہ انسان مسلمان ہويا غير مسلمان مظلوم کي مدد واجب ہے اور يہاں تو خود مسلمانوں کا خون بہايا جارہا تو ايسے ميں ھمارا فرض ہے کہ ان کے حق ميں کم ازکم اواز احتجاج ضرور بلند کريں ?

اس کانفرنس کے دوسرے خطيب مولانا سيد علي تقوي نے اتحاد کو عالم اسلام کي سب سے بڑي ضرورت بتاتے ہوئے کہا : وحدت اوراتحاد امت مسلمہ کو سامراجي سازشوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے لھذ?ا امت مسلمہ اس سلسلے ميں ھوشيار رہے اور اپنے اصلي دشمن کو پہچانے اور تفرقہ واختلاف پھلانے والے عناصر کو درکنار کرکے اپنے ديني فرائض پر عمل کرے ?

واضح رہے کہ مجلس علماء ھند کي اس عظيم الشان کانفرنس کے اخر ميں تاريخ ساز قراداديں منظور کي گئيں جس ميں قران کريم کي بے حرمتي کي عالمي سطح پر تحريک مذمت چلائے جانے اور عظمت قران کريم سے دنيا کو روشناس کرائے جانے، عالم اسلام ميں جاري جمھوري تحريکوں اور عوامي مطالبات کي مکمل تائيد وحمايت ، مسلمانوں کي جمھوري تحريک کو مسلکي اور فرقہ وارانہ رنگ دينے کي کوشش کو ناکام کرنا ، امريکا اور اسرائيل مسلمانوں کے درميان اختلاف پھيلانے چاھتے ہيں انہيں ناکام بنانے کے لئے اتحاد بين المسلمين پر زور دينا ، بحرين يمن اور ليبيا وغيرہ کے مظلوموں کي حمايت ميں 17 اپريل بروز اتوار 11 بجے دن ميں جنتر منتر نئي دھلي پر ايک عظيم الشان احتجاجي مظاھرے کا انعقاد کيا جانا شامل ہے ?

قاب?ل ذکر ہے کہ اس کانفرنس ميں ھندوستان کے مختلف علاقے سے سوسے زائد علماء وافاضل نے شرکت کي اور اپنے مخلتف اراء ونظريات پيش کئے ?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬